مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نمبر دار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے 31سال جبکہ ان کے والد سے34 وابستہ ہیں انشاء اللہ یہ رشتہ قائم و دائم اور رہے گا۔1985میں شاہد خاقان عباسی کے والد محترم خاقان عباسی (مرحوم)نے جب ہمارے اس حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت میرئے والد محترم چیئر مین حاجی ملک چن نے ایک بہت بڑھے گروپ کے ساتھ خاقان عباسی کا ساتھ دیا تھا ان کی وفات کے بعد جب ان کے صاحبزادے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے1988میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی ہم نے ان کا بھر پور ساتھ دیا تھا اور ان کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبر دار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ دن اور آج کا دن میں اور میرا سارا گروپ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ملک قمر الزمان نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی ناں ہی شاہد خاقان عباسی سے کوئی ذاتی فائدہ اٹھایا ہے جب بھی بات کی ہے تو عوامی فلاح و بہود کی ہے اپنی یوسی میں میرئے والد محترم نے بے شمار کام کرائے اور میں نے بھی شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے گلیاں،سٹرکیں اور سوئی گیس کے بے شمار کام کرائے ہیں یوسی ہوتھلہ کے تقریبا ہر گھر میں آج گیس جل رہی ہے تو وہ بھی شاہد خاقان عباسی کا ایک تحفہ ہے انشاء اللہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تھے ان کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ساتھ رہیں گے۔
ایک سال ہونے کو مگر کوئی بھی کاکردگی ناں دیکھا سکتے
New administration has achieved nothing
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے بیان میں کہا کہ حکومت کے تما م وعدے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں۔ایک سال ہونے کو مگر کوئی بھی کاکردگی ناں دیکھا سکتے۔100روزہ پلان بھی فلاپ ہو گیا ہے موجودہ اپوزیشن اپنا رول احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی خاطر ان کے تمام مطالبات مان رہی ہے جس کی وجہ سے عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے۔ن لیگ اور پی پی پی قیادت نے ملک و عوام کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اپنے سیاسی مخالفین کی رات کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت تمام اشیائے خوردونوش پر لگائے گے ٹیکس واپس لیں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے آٹا، چینی، دالیں،گھی،تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ ڈالر اورسونے کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی خیر خواہ ایک جماعت ہے وہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن انشاء اللہ جب بھی الیکشن ہو نگے کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔
کہوٹہ شہر میں جو مر غی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے وہ مر غی مر دہ تھی یا زندہ ذبح کیا گیا ہے
Concern over chicken meat being sold as halal or not
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف تاجر راجہ توقیر شبیر محلہ راجگان کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر میں جو مر غی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے وہ مر غی مر دہ تھی یا زندہ ذبح کیا گیا ہے کیونکہ جو مر غی کا صافی گوشت خریدنے جاتا ہے اس کو صرف گوشت تول کر دیا جا تا جو پہلے سے تیار کیا ہوتا ہے گاہک کے سامنے مر غی ذبح نہیں کی جاتی۔ راجہ توقیر شبیرنے مزید کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے زمہ دار افسر کو متعدد بار اطلاع کر چکے ہیں مگر ان کے کان تک جوں نہیں رینگی ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی اس ملوث ہیں اسی لیے انہوں نے کبھی بھی ان مر غ فروشوں کو چیک کر نے کی زحمت نہیں کی ہے کہ یہ اتنی مقدار میں گوشت کہاں سے لاتے ہیں حتی کے یہ مر غی کو کسی کے سامنے بھی ذبح نہیں کر تے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام، ڈی سی راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی سے بھی اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔