DailyNews

Chakswari, AJK; Matloob Hussain Mughal appointed AEO in Chakswari

ممتازماہرتعلیم مطلوب حسین مغل کواے ای او شعبہ نسواں ڈڈیال تعینات

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق اے ای اوچکسواری حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کی قیادت میں چکسواری سے اساتذہ کے ایک وفد نے گزشتہ روز اے ای او آفس ڈڈیال جاکرممتازماہرتعلیم مطلوب حسین مغل کواے ای اوشعبہ نسواں ڈڈیال تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاقائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل اورطالب علم رہنمامحمداحسام احمددانش بھی وفد میں شامل تھے ا س موقع پرڈڈیال کے اساتذہ محمدارشد محمدمشتاق مغل عبدالمالک بٹ خواجہ زبیر منیب یونس بھی موجودتھے


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یاسرممتازچودھری سابق میڈیاایڈوائزروزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ ایک ماہ سے زائدوقت گزرنے کے باوجودچکسواری کھلی کچہری میں کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ جامع مسجدحمیدآبادمیں بیٹھ کرڈپٹی کمشنراوردیگرسرکاری افسران نے جوباتیں کیں ان میں سے ایک بات پربھی عمل نہیں کیاگیا ڈپٹی کمشنرمیرپور، سرکاری افسران مسجدکے تقدس کاخیال رکھیں اوراہلیان چکسواری سے کیے وعدے پورے کریں۔عیدالفطرکے فوراًبعدچکسواری پلاک روڈ پراسفالٹ(تارکول) ڈالنے کاوعدہ کیاگیاتھامگرتاحال کام شروع نہیں ہوا۔کھلی کچہری میں کھنڈاموڑ تاچکسواری سڑک کے تعمیراتی معیارپرتحفظات کااظہارکیاتھا۔کھنڈاموڑ تاچکسواری سڑک کے تعمیراتی معیارکی پڑتال ہوئی اورنہ ہی کوئی تحقیقاتی کمیشن بناہے۔ حفاظتی دیواروں کی تعمیرغیرمعیاری ناقص ہے جبکہ روڈ شولڈرکی تعمیرمیں تارکول کے بجائے صرف تیل کاچھڑکاؤکرکے قومی خزانہ کوبھاری پھکی دی جارہی ہے۔سڑک کے ساتھ نکاسی آب کی نالیاں تعمیرنہیں کی گئیں۔ پانی کی نکاسی کانظام نہ ہونے کی وجہ سڑک تباہ ہورہی ہے۔نیوٹاؤن چکسواری میں جنازہ گاہ کی تعمیرشروع نہیں ہوسکی۔نیوٹاؤن چکسواری میں قبرستانوں (سیکٹراے،بی،ڈی) کے رقبہ جات کی نشاندہی نہیں کی گئی۔چکسواری پنیام بائی پاس روڈکے فنڈزجاری نہیں کیے گئے۔چکسواری کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کامسئلہ حل نہیں کیاجارہاہے۔چکسواری ریسٹ ہاؤس میں عملہ تعینات نہیں کیاگیا۔ہمیں طفل تسلیوں پرنہ ٹرخایاجائے۔جلدمشاورتی اجلاس میں لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔احتجاج اوردیگرآپشن ہمارے پاس موجودہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button