
جاتلی(نامہ نگار) جاتلی کے علاقہ ڈھوک نشان حیدر میں ایک ماچس کی تیلی نے ہستی بستی پٹھانوں کی جھونپڑیاں اُجاڑ دیا لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق جاتلی کے علاقہ ڈھوک نشان حیدر موڑ پر پٹھانوں نے کافی عرصہ دراز سے ڈیرے لگا رکھے ہیں جن میں ظاہر خان کے ڈیرے کوگزشتہ روز دن تقریبا3 بجے کے قریب گھر میں لکڑیاں جلاکر کھانے وغیرہ تیار کرنے کے بعد آگ نہیں بجھائی گی اور ہوا کا جھونکا آنے کے ساتھ ہی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کچن اور اس کے ساتھ واقع دوجھونپڑیاں اور بھوسے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک گھنٹے کی جہدو جہد کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا اور جب تمام سامان اور لکڑیاں جلنے کے بعد آگ بجھ گی جس سے ظاہر خان کالاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا
Gujar Khan; Nomad Pathan family homes were destroyed in a fire in village Dhok Nishan Haider, Jatli, the cause of fire is while the families were burning wood and left them unattended. Large amount of goods were burnt in the incident.




