DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; DNA reports clears three police officers of gang rape

تھانہ روات میں درج خاتون سے پولیس ملازمین کی اجتماعی زیادتی کیس میں فرانزک اور ڈی این اے ٹیسٹ میں چاروں ملزمان بے گناہ ثابت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ روات میں درج خاتون سے پولیس ملازمین کی اجتماعی زیادتی کیس میں فرانزک اور ڈی این اے ٹیسٹ میں چاروں ملزمان بے گناہ ثابت ہو گئے پولیس حکام نے انہیں پہلے ہی ملازمتوں سے برخاست کر دیا ہے جبکہ مدعیہ نے علاقہ مجسٹریٹ کو اپنے دئیے گئے بیان میں تمام ملزمان کو شناخت کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔روات پولیس نے رمضان المبارک کے درمیان ایک خاتون (ر) کی درخواست پر روات پولیس میں تعنیات تین پولیس اہلکاروں محمد نصیر، راشد منہاس، محمد عظیم اور ان کے ساتھی محمد عامر ساکن روات کے خلاف خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا جس کے فوری بعد ملزمان کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کیا گیا تو مدعیہ نے اپنے بیان میں انہیں اپنا ملزم قرار دینے سے ہی انکار کر دیا جس پر عدالت نے انہیں رہا کر دیا جبکہ تمام مبینہ ملزمان کی فرانزک اور ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کے نمونے میچ نہیں ہوئے پولیس اصل ملزمان کے نمونے بھیجے ورنہ دو ہفتوں میں ریکارڈ تلف کر دیا جائے گا۔اس سب کے باوجود تین پولیس ہلکاروں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔

Kallar Syedan; Thee police officers who were accused of gang rape of a women have been cleared after DNA report confirmed they had nothing to do with the women who had brought case against them. Irony is that the three police officers have lost their jobs on false allegations.


عروف سیاسی سماجی کارکن چوہدری ظفر اقبال کے والد محترم حاجی عبدالخالق 90برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چبوترہ میں ادا کی گئی

Haji Abdul Khaliq passed away in village Chabootra

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف سیاسی سماجی کارکن چوہدری ظفر اقبال کے والد محترم حاجی عبدالخالق 90برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چبوترہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی، آصف نواز خان، ملک پرویز آف کنگر، سید توصیف حسین شاہ، محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل، چوہدری طارق تاج، چوہدری محمد افضال، محمد طاہر، افتخار احمد، راجہ فیصل منور، خورشید انور،محمدسلیم،واجد محمود چوہدری، راجہ جاوید اشرف، راجہ ساجد، الحاج غلام ظہیر، صغیر احمد بھولا، مسعود بھٹی، چوہدری توقیر اسلم،پرنس جاوید اقبال، حاجی محمد شعیب، شعیب بھٹی، ماسٹر عبدالمجید اور دیگر نے شرکت کی۔


جوچھہ ممدوٹ کے خالد محمود نے کلر سیداں پولیس کو درخواست

Khalid Mahmood of village Jocha Mamdot registers police report

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے گاؤں جوچھہ ممدوٹ کے خالد محمود نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ رات ساڑھے نو بجے میرا بیٹا طیب محمود اپنے دوستوں محمد عامر،ارشد محمود،عدنان کے ہمراہ گھر کے باہر عام کے پیڑ کے نیچے بیٹھا ہوا تھا کہ مسمیان قیصر محمود، فیصل محمود، علی احمد،تیمور احمد، آفاق احمد، مسلح ڈنڈوں آ گئے اور انہیں نے آتے ہی میرے بیٹے اور اس کے دوستوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا کلر سیداں پولیس نے تمام زخمیوں کو میڈیکل کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں روانہ کر دیا ہے۔


سول جج چوہدری محمد اسلام نے گاؤں ڈریال میں سرکاری فنڈز سے نجی زمین میں تعمیر کا کام کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا

Judge stops work being undertaken in village Daryal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے سول جج چوہدری محمد اسلام نے گاؤں ڈریال میں سرکاری فنڈز سے نجی زمین میں تعمیر کا کام کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا، محمد صدیق نے درخواست دی تھی کہ بلدیہ کلر سیداں نے اہل دیہہ کی رضا مندی کے بغیر پانی کے تالاب کو ایک طرف سے بند کر کے اس پر سڑک کی تعمیر شروع کر رکھی ہے جس سے تالاب سکڑ رہا ہے اوربلدیہ وہاں سے زبردستی سڑک تعمیر کرنا چاہتا ہے جس پر عدالت نے جاری کام کو فوری روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو 24جون کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ادھر بلدیہ کے سابق کونسلر ملک زبیر احمد نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں تعمیر وترقی کے کام بند پڑے ہیں مگر ایک سازش کے تحت گاؤں ڈریال میں بیس لاکھ روپے کی لاگت سے تالاب کو نقصان پہنچا کر سڑک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو عوامی مفادات کے منافی ہے۔


بروز اتوار صبح دس بجے گلستان زہرا چوآخالصہ میں سالانہ مجلس ہزا منقد ہو رہی ہے

Majlis Aza to commence in Choa Khalsa from Sunday

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) بروز اتوار صبح دس بجے گلستان زہرا چوآخالصہ میں سالانہ مجلس ہزا منقد ہو رہی ہے جس کا اہتمام الحاج سید شمیم الحسین نقوی نے کیا ہے تقریب سے علامہ سید ذوالفقار حسین نقوی، مولانا امیتا ز حسین کاظمی، علامہ آصف رضا علوی، عون صابر،انتصار منظور، علی عباس عسکری،علی نواب ساجد اور آصف قیوم خطاب کریں گے۔


تعزیت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد، چوہدری توقیرا سلم، مرزا عمران، عبدالعزیز پاشا اور اکرام الحق قریشی نے کہوٹہ جا کر مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ملاقات کی اور ان کی خوشدامن اور خسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کر تے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button