DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Pakistani actor Abdul Jabbar from Kahuta killed in a fatal accident in Jhelum

کہوٹہ کے مشہور اداکار عبد الجبار جہلم کے مقام پر ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گئے

کہوٹہ کے مشہور اداکار عبد الجبار جہلم کے مقام پر ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا۔نمازے جنازہ ادا کر دی گئی۔سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ کی شر کت کی۔مر حوم کے تین بچے بچیاں ہیں۔اچانک حادثہ نے گھر والوں کوشدید دھچکا لگایا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے شہر مشہور اداکار عبد الجبار جو اپنی تائی جان کی وفات پر ان کے گاؤں جا رہا تھا کہ جہلم کے مطابق ان کی گاڑی کے ساتھ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے ساتھ زور کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملا۔مر حوم کی اچانک موت ان کے تمام گھر والوں پر بجلی بن کر گری ا چانک حادثے نے ان کو شدید رنجیدہ کیا ہے۔مرحوم کی نمازے جنازہ گذشتہ روز کہوٹہ شہرمہاجرین قبر ستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شر کت۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Well known Pakistani actor Abdul Jabbar from Kahuta has sadly been killed in a fatal accident in Jhelum, according to family Abdul Jabbar was traveling to Jhelum on death of his aunty, when the car he was driving hit a car traveling from opposite direction.


تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے ساتھ مذاق کیا

PTI Administration made public fool with slogan of change

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر، راجہ رفاقت جنجوعہ اور راجہ سعید احمدنے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے۔اپوزیشن اپنا رول احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔موجود ہ حکومت نے ملکی معشیت کو داؤپر لگا دیا ہے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی خاطر ان کے تمام مطالبات مانے جا رہے ہیں عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔ن لیگ اور پی پی پی قیادت نے ملک و عوام کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اپنے سیاسی مخالفین کی رات کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ علی اصغر، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ اورمسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ سعید احمدنے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت تمام اشیائے خوردونوش پر لگائے گے ٹیکس واپس لیں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے آٹا، چینی، دالیں،گھی،تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ ڈالر اورسونے کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی خیر خواہ ایک جماعت ہے وہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن انشاء اللہ جب بھی الیکشن ہو نگے کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔ 


چین اور پاکستان کے تعاون سے (720)میگا واٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہیوی مشینری اور دیگر سامان لانے والی گاڑیوں، ٹریلوں کا کہوٹہ سے گزرنا محال ہو گیا

Karrot hydropower machinery traveling from Kahuta causing damage to road network

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چین اور پاکستان کے تعاون سے (720)میگا واٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہیوی مشینری اور دیگر سامان لانے والی گاڑیوں، ٹریلوں کا کہوٹہ سے گزرنا محال ہو گیا۔ شہر کی سڑکیں کھنڈرات۔ (16) ارب کا کہوٹہ پنڈی روڈ ایکسپریس وے، سہالہ پھاٹک اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کے میگا پراجیکٹ کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا۔ کام کا آغاز ہوا۔ مشینری اور ٹھیکدار دن رات لگے رہے۔ مگر تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے نہ جانے کیوں اس عوامی فلاح کے منصوبے کو روک دیا۔ سہالہ پھاٹک بند ہونے سے نہ صرف مریضوں، طلباء طالبات، ملازمین اور مسافروں کو ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے۔ بلکہ اہم دفاعی اہمیت کے حامل افسران، ٹرانسپورٹ اور ”کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ“ کے لیئے بھاری سامان کی ترسیل کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔ بھاری گاڑیوں، ٹریلوں اور ہیوی مشینری سے لوڈ ٹرانسپورٹ کی وجہ سے تباہ حال سڑکوں کا برا حال ہو گیا ہے۔ (16) ارب کا منصوبہ سیاست کی نذر ہونے سے شہری تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس ہو رہے ہیں۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button