جبر(نامہ نگار)یونین کونسل تھاتھی موضع نوٹلہ پیر شفیق حسین شاہ گدی نشین بابا ساون بادشاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر کبڈی کا ایک شاندار پروگرام زیرانتظام چوہدری محمد صدیق نوٹلہ،دادو جٹ اور اشفاق بادل منعقد ہوا جس میں خطہ پوٹھوہار کے مشہور ٹیمیں عاطف عاطی بیول اور قاری مجید سندھی نے شاندار کھیل پیش کیا اور عاطف عاطی کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا جبکہ ونر اب اور رنر اپ ٹیموں کو مہمان خصوصی جہانگیر محمود اور عماد گجر اسلام آباد نے ٹرافی اور نقد انعامات دئیے۔
https://www.facebook.com/100001284149114/videos/2498283010224479/
ورلڈ کپ کے اہم میچ میں قومی کرکٹ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی،تماشائی پھٹ پڑئے
Cricket fans left disappointed by performance of national team
جبر(نامہ نگار)ورلڈ کپ کے اہم میچ میں قومی کرکٹ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی،تماشائی پھٹ پڑئے منشیات کے عادی کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے شائقین کے مطالبہ،پورے پاکستان سمیت ہر پاکستانی سراپا احتجاج ہے اسلام پورہ جبرمیں بھی کرکٹ شائقین ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑئے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے کہا ہے کہ انتہائی اہم میچ پاک بھارت سے قبل ہمارے کھلاڑی منچسٹر کے کلبوں میں شیشہ،شراب و کباب کی محفل سجاتے رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کھلاڑی عادی منشیاتی ہیں انہوں نے تمام پاکستانیوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑہ کیا ہے موجودہ ٹیم کی باڈی لینگوئج کسی صورت قابل قبول نہیں، ناقص کپتانی سمیت تین شعبوں میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی رہی ہے شائقین کرکٹ نے دماغ سے خالی کپتان سرفراز سمیت ناقص کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ میرٹ پر فیصلے کرنے والے چیئرمین کرکٹ بورڈ کامطالبہ کیا ہے،
چوہدری جاوید کوثر نے ڈورہ بدہال سے آئے ہوئے وفد,سے ملاقات
MPA Ch Javed Kausar meets with delegation from Dora Badhal
جبر (نامہ نگار) اہلیان علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ملنے والی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا اور تعمیر و ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا، ان خیالات کا اظہار چوہدری جاوید کوثر نے ڈورہ بدہال سے آئے ہوئے وفد جاوید اقبال اعوان، طلعت محمود اعوان، برکات حسین اعوان، سائیں فیاض، محمد نثار اعوان اور شاہد بلال اعوان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا حالیہ ڈورہ بدہال میں شروع کئے گئے تعمیر سڑک و نالہ کی ٹینڈر کی کل قیمت نوے لاکھ پچاس ہزار میں سے پینتالیس لاکھ پہلے مرحلے میں دی جا چکی ہے باقی چھیالیس لاکھ پچاس ہزار جولائی میں ادا کی جائے گی، انہوں نے سڑک اور نکاسی آب کی مکمل بحالی میں کوئی کسر باقی نہ رکھنے کا وعدہ کیا اور اپنی نگرانی میں کام مکمل کروانے کا یقین دلوایا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیت شاہد بلا ل اعوان نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ہمارے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا گیا لیکن چوہدری جاوید کوثر نے صرف دعوے ہی نہیں کئے بلکہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ بھی پہنا رہے ہیں ہمارا ہر قسم کا تعاون ان کے ساتھ ہمیشہ قائم رہے گا۔