AJKDailyNews

Chakswari; Raja M Farooq praised for friendly budget

مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں عوام دوست بجٹ پیش کیا

چکسواری(حافظ شہریاربسمل) راجہ جاویداقبال مشیرآزادحکومت نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں عوام دوست بجٹ پیش کیا۔آزادکشمیر کا موجودہ بجٹ آزادکشمیر کے عوام کی اُمنگوں کا ترجمان اور حکومتی ترجیحات کا عکاس ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منتخب جمہوری حکومت کا تیسرابجٹ آزادکشمیرکی سترسالہ تاریخ کاسب سے بڑابجٹ ہے اورپہلی مرتبہ بغیرخسارے کے بجٹ پیش کیاگیا آزاد خطہ کی تعمیر وترقی اور عام آدمی تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے وافر فنڈز مہیا کئے ہیں۔حکومت کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں اقدامات کی وجہ سے خطہ ترقی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں موجودہ منتخب جمہوری حکومت نے ریاست کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حکومت پاکستان کے ساتھ جس جرأ ت سے اٹھایا ہے اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔راجہ جاویداقبال نے کہاکہ انتخابات 2016؁ء میں مسلم لیگ(ن)نے عوام سے جووعدے کیے وہ پورے کیے جارہے ہیں۔ انتخابات2021؁ء میں مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیادپرکامیابی حاصل کرے گی۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکومسلم لیگ(ن) کی قیادت،پارلیمانی پارٹی، عوام کامکمل اعتمادحاصل ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button