DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police forces raid to catch wanted men hiding in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa (See video report)

چوآخالصہ میں اشتہاری مجرمان اورپولیس کے درمیان مقابلہ

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چوآخالصہ میں اشتہاری مجرمان اورپولیس کے درمیان مقابلہ،ضلع بھر کی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا پولیس کے سینکڑوں ملازمین کے کڑے حصار میں ملزما ن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مجرمان کی والدہ اور ہمشیرہ جنگل سے باہر نکل آئیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے گاؤں کنوہا کے د وبھائی منصور شفاعت اور ناصر شفاعت اشتہاری مجرم ہونے کے باعث پولیس کو مطلوب تھے پولیس گزشتہ دو برس سے ان کی تلاش میں متعدد بار چھاپے مار کر ناکام ہوچکی ہے گزشتہ ماہ پولیس کے چھاپے کے دوران مجرمان نے فائرنگ کر کے کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد سفیر کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے والد کو گرفتار کیا اور مجرمان کی تلاش شروع کر دی مخبرنے پولیس کو اطلا ع کی کہ مجرمان اپنی خواتین سمیت چوآخالصہ شہر کی نواحی ڈھوک بابا بلند کے جنگل میں منتقل ہو گئے ہیں پولیس رات نو بجے ہی جنگل پر پہنچ گئی اور وقفے وقفے سے اضافی نفری طلب کی گئی اے ایس پی مسعود خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے جنگل کو اپنے گھیرے میں لے لیا صبح دس بجے دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد کہوٹہ،گوجرخان،مندرہ،جاتلی،روا ت سمیت دیگر تھانوں ریزرو فورس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ایس پی صدر رائے مظہر اقبال بھی جائے وقوعہ پر پہنچے پولیس کے سینکڑوں ملازمین نے پورے جنگل کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے رکھا تھا اور کئی کلومیٹر دور تک لوگوں کی آمدورفت بند تھی بعد دوپہر پولیس کے کڑے پہرے میں دو خواتین جنگل سے باہر نمودار ہوئیں جو ملزمان کی والدہ اور ہمشیرہ بتائی جاتی ہیں پولیس نے مجرمان کی والدہ سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کروائے کہ ملزمان ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا مگر ضلع بھرکی پولیس کی موجودگی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی اور مجرمان فرار ہونے میں ایک بار پھر کامیاب ہو گئے۔موقع پر موجود لوگوں کا استفسار تھا کہ ملزمان کو آسمان نے کھا لیا یا زمین نگل گئی؟ضلع بھر کی پولیس کی موجود گی میں پندرہ گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والا آپریشن بری طرح سے ناکام ہوا اور اس سے پنجاب پولیس کی کارکردگی او ر حکمت عملی پر بھی کئی سوالات نے جنم لیا اور پولیس کے پاس اس سارے واقعے کے بعد وضاحت کے لیئے کچھ بھی باقی نہیں بچا۔

Kallar Syedan; Police from Kallar Syedan along with back arriving from Gujar Khan, Mandra, Jatli and Rawat police station raided area of Dhok Baba Baland junge area, where two wanted men Mansoor and Shaffat of Kanoha were hiding. After gun shots being fired both the wanted men mange to escape.


لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے کلرسیداں کے چوہدری الطاف قتل کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

Adnan Shezad refused bail for the murder of Ch Altaf of Sahot

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے کلرسیداں کے چوہدری الطاف قتل کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی کلرسیداں پولیس نے اکیس مارچ کو ملزم عدنان شہزاد کے خلاف چوہدری الطاف سکنہ سہوٹ کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا تھا ملزم نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی مدعی کی جانب سے محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے ضمانت کی مخالفت میں دلائل دیئے ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد محمود عباسی نے وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کر دی۔


آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں اورچوآخالصہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بجلی بند

EISCO sub division feeder breaks down continually

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں اورچوآخالصہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بجلی بند ہوتی رہی چوآخالصہ فیڈرگزشتہ رات گئے بحال ہوا تو صبح پھر گھنٹوں بند رہا جبکہ کلرسیداں سٹی فیڈر بھی وقفے وقفے سے بند ہوتا رہا حالانکہ منگل کے روز بارش تھی نہ آندھی طوفان مگر بجلی کا نظام دوسرے روز بھی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا۔


موضع پنڈبینسو انصر محمودکے والدِ محترم صوبیدار محمد رفیق رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

Subaidar M Rafiq passed away in village Pind Bainso

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)موضع پنڈبینسو انصر محمودکے والدِ محترم صوبیدار محمد رفیق رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما ہارون احمد کمال ہاشمی، حافظ ملک سہیل اشرف، میجر محمد جاوید راجہ، چوہدری شفقت محمود، ارشد محمود بھٹی،  ملک حاجی ازرم، کیپٹن چوہدری منظور، ڈاکٹر
توقیر مقصود، راجہ محمد نواز، اصغر کیانی، نمبردار چوہدری مشتاق، نمبردار راجہ حضر، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button