پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ اور سا بق ممبر قو می اسمبلی فوزیہ حبیب کی کہوٹہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے بعد قریشی ہاؤ س پیپلز سیکرٹریٹ تا میلاد چوک کہوٹہ احتجاجی ریلی اور پنڈی چوک میں شرکاء سے خطاب۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت سیاسی و اپوزیشن رہنماؤں کی نیب کے ذریعے گرفتاریوں کی پر زور مذ مت اور زبردست احتجاج۔ ”موجودہ حکومت کی جان بوٹ میں ہے“ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کیا۔ حکومت انتقام اور نیب کی دہشتگردی سے باز نہ آئی تو بجٹ کی منظوری مسئلہ بن جائے گا۔ بجٹ منظور نہ ہوا تو عمران خان اعتماد کا ووٹ نہ لے سکیں گے۔ دمادم مست قلندر ہو گا۔ گونیازی گو اور جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر سنیئر قانون دا ن راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، صدر پیپلز پارٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی، کیپٹن (ر) شبیر عباسی۔ چوہدری خالد، راجہ عقیل اختر، ایم زرین اعوان، سابق ناظم مٹور راجہ اشتیاق،اعجاز بٹ،سابق کونسلر عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ خواتین ونگ میڈم صفینہ شاہین سابق کونسلر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پی پی پی کے جھنڈے اور قائدین کی تصاویر بھی اٹھائی تھی۔ مقررین نے کہا کہ تمام اپوزیشن متحد ہے۔بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے۔عوام کے حقوق کی خاطر تحریک چلائیں گے۔پی ٹی آئی والے بھی اب پچھتا رہے۔کہ ہم نے وؤٹ کیوں دی۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر نے جام شہادت نوش کیا۔ ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں۔مہرین انور راجہ،فوزیہ حبیب اور آصف ربانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی بھی نکالی جو کلر چوک میں ختم ہوئی مقررین نے نیب گردی کی مذمت کی۔اور حلیمہ خان و دیگر پی ٹی آئی کے لوگوں کا اختساب ہونا چاہیے۔تمام وزیر جو پی پی پی کے ہیں۔ وہ انھوں نے لگائے ہوئے ہیں۔اربوں روپے کرپشن کی رٹ لگانے والے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور عبدالقدوس عباسی کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں، یونین کونسلز کا دورہ
EX PM Shahid Khaqan Abbassi tours various union council’s in Kahuta
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور عبدالقدوس عباسی کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کے مختلف دیہاتوں، یونین کونسلز کا دورہ۔ مہنگائی اور معاشی بحران نے قوم کی کمر توڑ کے رکھ دی۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے گالی گلوچ اور گندی سیاست کو پروان چڑھایا۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، عبدالقدوس عباسی اور راشد مبارک عباسی کے ہمراہ سروٹ میں سابق چیئرمین راجہ تجرب کی رہائش گا ہ پر جاکر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ بلڑیا میں عاشق عباسی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر فاتحہ خوانی کی۔ اور کہا کہ میاں نواز شریف اور حمزہ شریف کی گرفتاری ظالمانہ اقدام ہے۔