AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Road network in Faiz pur shareef to Domal in need of major repairs

چکسواری تافیض پورشریف اورفیض پورشریف بازار تک ڈومال رابطہ سڑکوں کوسمیت دیگررابطہ سڑکیں کھنڈارت کی شکل اختیار کرچکی ہیں

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونین کونسل فیض پورشریف موضع ڈومال کے سیاسی وسماجی راہنماخواجہ محمداحتشام نے کہاہے یونین کونسل فیض پورشریف کی تمام رابطہ سڑکوں کی حالت نہ گفتہ بہ ہوچکی ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں سڑکیں بڑے بڑے گڑھوں اورکھڈوں کی وجہ سے ناقابل سفرہوچکی ہیں گڑھوں اورکھڈوں کی وجہ سے بے شمار حادثے رونماہوچکے ہیں جن کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں کئی گھروں کے چراغ گل ہوچکے ہیں لوگ اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے اپنی گاڑی اورموٹرسائیکل کوگڑھے سے بچانے کے لئے اپنی قیمتی کوجان کوخطرے میں ڈال دیتے ہیں چکسواری تافیض پورشریف اورفیض پورشریف بازار تک ڈومال رابطہ سڑکوں کوسمیت دیگررابطہ سڑکیں کھنڈارت کی شکل اختیار کرچکی ہیں لوگوں کوسخت سفری مشکلات کاسامناہے انہوں نے مخکمہ شاہرات اورحکومت آزادکشمیر سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ وہ عوام کی تکالیف اورشدیدمشکلات کااحساس کرے اوریونین کونسل فیض پورشریف کی رابطہ سڑکو ں کی مرمت کاکام کرواکرعوام کی سفر ی مشکلات کوکم کرے سڑک جیسی بنیادی سہولت بحال کرے انہوں نے ان خیالات کااظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) باوا چودھری محمدشریف ممبرمرکزی مجلس عاملہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کہاہے کہ میرپور کوٹلی روڈ طویل عرصہ سے ناقابل سفرہے اس کی مرمت کاکام بہت سست روی کاشکار ہے ٹھیکیدار کی ناقص منصوبہ بندی اورکام میں انتہائی سست روی کے باعث گردوغبار میں اضافہ ہورہاہے مقامی لوگوں کی زندگی گردوغبار کی وجہ سے اجیرن ہورہی ہے سڑک کی مرمت کے کام میں تیزی لائی جائے اگرمیرپور کوٹلی روڈ کی مرمت کا کام جلدمکمل نہ کیاگیاتوعوا م علاقہ سخت احتجاج کریں گے جس کی تمام ترذمہ دار ی متعلقہ ٹھیکیدار پرعائدہوگی حمیدپور کالونی سے لے کرپلاک تک میرپور کوٹلی شاہراہ کی مرمت کاکام فوری طورپرمکمل کیاجائے سڑک کی مرمت میں مزیدسست روی اورلاپراہی کامظاہرہ کیاگیاتو احتجاج کریں گے اور میرپور کوٹلی روڈ بندکردیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہاربرطانیہ سے میڈیاکے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آد ھ پلائی نے کہاہے کہ محمدمرتضی مدرس نے گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں اپنے فرائض محنت لگن اورجذبہ فرض شناسی کے ساتھ انجام دیے ہیں ان کاادارے میں مختصرعرصہ تعیناتی ہے مگریادگار ہے اساتذہ اورطلبہ ان کی کمی محسوس کریں گے گورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی کے اساتذہ اورطلبہ انہیں بطور سینئرمدر س ترقیابی پرمبار کبادپیش کرتے ہیں اوران کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیاہے جومدرس محمدمرتضی کی جانب سے بطور سینئرمدرس ترقیاب ہونے کی خوشی میں گورنمنٹ مڈل سکو ل آدھ پلائی کے اساتذہ کے اعزاز میں دی گئی پرتکلف ٖضیافت کے موقع پرمنعقدہوئی تقریب میں گورنمنٹ بوائز ڈگر ی کالج دولیاہ جٹاں ضلع کوٹلی قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربا ن علی مدرسین تبارک حسین اور عثمان ا حمدنے بطور خاص شرکت کی تقریب میں گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے اساتذہ چودھری اللہ دتہ بسمل محمدحنیف فرقان رفیق عرفان الحق یاسر عرفات حیدر علی ابرار حسین علی اکبرسٹاف ممبرمحمدشہزاد اورطالب علم احسام احمددانش نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Slam iam sorry two say thay is no law in Pakistan and will be becuse cruption never can end in police stations and hospital a and airport I came back from Pakistan and a gentleman trying charg me money for nothing and wat changes is mr imran Khan is that’s been nothing has changed and will bee sorry two say that the I gave commetbwcyse BRITISH people from it

Back to top button