DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Syed Shams Ul Hassan Naqvi shot and injured in Choa Khalsa

ارسلان نے تکیہ کے نیچے سے پسٹل نکال کر سیدھا فائر مجھ پر کیا,سید شمس الحسن نقوی سکنہ چوآ خالصہ

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سید شمس الحسن نقوی سکنہ چوآ خالصہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں چوآ خالصہ کا رہائشی ہوں اور لانڈری کی دکان کرتا ہوں۔گزشتہ روز ساڑھے سات بجے شب ہوٹل سے روٹی لے کر ارسلان علی شہزاد کے گھر گیا جو کہ عرصہ ڈیڈھ ماہ سے معذوری کی وجہ سے میں اس کو کھانا دے رہا ہوں۔مسمی ارسلان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی شخص نہ ہے جو میں خدا ترسی کی وجہ سے اس کو کھانا وغیرہ دے رہا ہوں۔آج حسب معمول شام کو جب میں کھانا دینے ارسلان کے گھر گیا تو میں نے کھانا اس کے سامنے ٹیبل پر رکھا اتنے میں ارسلان نے تکیہ کے نیچے سے پسٹل نکال کر سیدھا فائر مجھ پر کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔جس کے بعد اس نے کہا کہ یہاں سے بھاگو میں نے کہا کہ وجہ کیا ہے جس پر اس نے لگاتار یکے بعد دیگرے فائر کئے جو ایک فائر میری دائیں ٹانگ جبکہ دوسرا میری بائیں ٹانگ پر لگا اور میں زخمی ہو کر گر پڑا۔

Kallar Syedan; Syed Shams Ul Hassan Naqvi has been shot and injured in Choa Khalsa, the man who shot him is Arsalan who had gone to feed as he is disable.


کلر سیداں میں بادلوں کی کالی گھٹائیں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا موجب بن گئیں

Continuous electricity breakdown even on minor occasions

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں بادلوں کی کالی گھٹائیں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا موجب بن گئیں مرکز چواخالصہ میں ہلکی بارش کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری کلر سیداں میں بارش تو نہ ہوئی صرف آسمان پر کالی گھٹاؤں کی آمد کے ساتھ ہی کلر سٹی فیڈر حسب سابق ایک بار پھر سب سے پہلے بند ہوا اور گھنٹوں بند رہا کوئی اس کا والی وارث نہیں کلر گرڈ کا سب سے چھوٹا فیڈر ہونے کے باوجود یہ روزانہ کی بنیاد پر بند ہو جاتا ہے اور اس کی خبر گیری نہیں کرتا جبکہ مرکز چواخالصہ میں چوآخالصہ،سموٹ،منیاندہ، دوبیرن اور ملحقہ علاقوں میں شدید آندھی کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی جس سے کلر سیداں اور چوآخالصہ سب ڈویژنزکے تمام فیڈر زبند ہو گئے حو گھنٹوں بند رہے اور لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


کلر سیداں کرکٹ کے دیوانوں نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار

Cricket fans left disappointed by Pakistani national team

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کرکٹ کے دیوانوں نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوتے چیئرمین کرکٹ بورڈ آفیشل اور کھلاڑیوں کے خلاف انتہائی اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب ان سے آمدن سے زائد اثاثوں اور ایف آئی اے برطانیہ میں ان کے سیر سپاٹوں شیشہ سنٹروں سمیت تمام سرگرمیوں کی تحقیقات کرے یہ اچھا کھیل پیش نہ کریں تو قوم سے بھی کسی اچھی بات کی توقع نہ کریں یہ کھلاڑی کئی دھاہیوں سے قوم سے مذاق جاری رکھے ہوئے ہیں ہر بڑے ٹورنامنٹ میں یہ ملک کی بدنامی کا موجب بنتے ہیں جن کھلاڑیوں کو ملک کے وزیراعظم ریلو کٹے کہیں ان سے کارکردگی کی توقع رکھنا بھی فضول ہے قومی کرکٹ ٹیم میں ریلو کٹے شامل کر کے ملک کی ناک کٹوانے والے انضمام الحق سمیت تمام دیگر افراد کا کڑا احتساب کیا جاِئے یہ قوم کے مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔


پی ٹی آئی حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی مرضی سے تیار کیا

PTI Administration accused of handing out IMF budget

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 10 کے امیر و سابق امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی مرضی سے تیار کیا جو قومی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتا۔بجٹ میں غریب عوام کا استحصال کیا گیا ہے۔کھانے پینے کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ایک عام آدمی کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔غربت میں اضافہ ہونے سے خود کشیوں کا رجحان بڑھے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کھانے پینے کی چیزوں پر سے اضافہ فوری واپس لے،ٹیکس نظام کو درست کرے اوربڑے بڑے گھروں میں رہنے والوں اور بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے والوں پر ٹیکس عائد کرکے غریب کو ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ 15 سے 20 ہزار روپے کی آمدن والا شخص گھر کا خرچہ چلائے سمیت بچوں کی تعلیم،علاج معالجہ اور شادیوں کے اخراجات کیسے پورے کرے گا۔حکومت کے ہوش کے ناخن لے۔


کرنل صبح صادق کے اعزاز میں گاؤں موہڑہ میرال میں عید ملن پارٹی دی گئی

Eid Millan party held for Col Subha Sadiq in village Morra Mairal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی تخت پڑی میں خدمت گار گروپ کی جانب سے کرنل صبح صادق کے اعزاز میں گاؤں موہڑہ میرال میں عید ملن پارٹی دی گئی جس کا اہتمام محمد ایاز ملک نے کیا ہے۔سابقہ پرنسپل اسلامیہ ہاہی سکول لالکڑتی ملک آزاد وارثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام کرنل صبح صادق وخدمت گار گروپ نے کیے اس کی کوہی مثال نہیں ملتی عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس اورتعلیمی میدان میں انقلاب برپا کرنے پر اہل علاقہ ان کے انتہاہی مشکور ھیں۔کرنل صبح صادق نے خطاب کرتے ھوے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام ہماری عوام دوست محبت کا منہ بولتا ثبوت ھے۔تقریب میں یوسی تخت پڑی کے بیشتر سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button