مانچسٹر; پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں لڑائی کے دوران ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم کو بند کر دیاہے۔یادرہے کہ جمعہ کی رات کو سنٹر میں ایک باکسنگ کا میچ ہو رہا تھا، باکسنگ فائٹ دیکھنے کے لئے نوجوانوں کا ہجوم تھاتاہم کسی بات پر نوجوانوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کوجمعہ کی رات نو بجے کے قریب اطلاع ملی کہ میلبروسٹریٹ گلاڈوک میں لڑائی ہو گئی ہے ایک بیس سالہ نوجوان کوزخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتارلیا ہے۔ ایک 41سالہ شخص کے خلاف سیکشن 18اسالٹ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ 16 سالہ نوجوان کو بھی شبہ میں گرفتار کیا گیا ہیاور 24 سالہ شخص کو نقص امن و عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد گلاڈوک میں کمیونٹی سنٹر کو جانے والی گلی کو واٹر لو سٹریٹ کے کارنر سے بندکر دیا گیا ہے۔ چیف انسپکٹر جا ن ہیوڈ نے واضح کیا ہے کہ پولیس کو پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم کو تنازع کے باعث بند کرنا پڑا ہے تاہم ابھی اس کیس کی انکوائری ابتدائی سطح پر ہے اور جونہی کوئی نتیجہ نکلے گا تو کمیونٹی کو اس سے آگاہ کریں گے لیکن یہ بات ذہن میں رہے کہ ہم لوگوں کا سکون بگاڑنےنہیںنے دیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس معاملے میں اگر کوئی پولیس کی معاونت کر سکتا ہے تو وہ آگے آئے
Manchester; Man was taken to hospital after a mass fight broke out at boxing match being held at Pakistani community centre in Oldham. Police have appealed to locals to come forward and give evidence.
عمران خان نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہونگے۔ عبدالحمید مغل
Imran Khan will hero for what he will achieve in developing the nation, Abdul Hameed Mughal, Slough
سلاؤ۔یوکے ; عمران خان نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہونگے۔ عبدالحمید مغل۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی لیڈر عبدالحمید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک ایک آزمائش و ابتلاء کے دور سے گزر رہا ہے۔ جس کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔ جنہوں نے غیر ملکی قرضے لے کر عوام پر اس کا معاشی بوجھ ڈالا۔ اب وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے۔غیر ملکی قرضوں سے جلد ہی چھٹکارے کے بعد عوام یوم نجات منائیں گے۔ اس وقت عمران خان ملک کی بہتری کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں۔ انہیں کرنے دیں۔ وقت ثابت کرکے گا کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ثابت ہونگے جبکہ عوام کو ریلیف اور روزگار بھی ملے گا۔
عمران خان نے کشمیریوں کے دل جیت لئے۔ راجہ امیرداد خان
Imran Khan has won hearts of Kashmiri, Raja Ameer Dad Khan
سلاؤ۔یوکے ; عمران خان نے کشمیریوں کے دل جیت لئے۔ راجہ امیرداد خان۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی راہنماء راجہ امیرداد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے بشکیک کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرکے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ جبکہ سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کو الگ تھلگ اور تنہا کرنے کی پالیسی کو بھی ناکام بنایا۔ دنیا کے عظیم ملکوں روس اور چین نے پاکستان کے وزیر اعظم کو اہمیت دی جبکہ کرغزستان کے وزیر اعظم نے خود ائرپورٹ پر جا کر انکا استقبال کیا تھا۔جو پہلی مرتبہ ایس سی او میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا استقبال وہاں کے نائب وزیر اعظم نے کیا۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن سے عمران خان کی خوش گپیوں سے بھی مودی جل گیا۔ عمران خان نے اکڑفُوں مودی کا کھڑے ہو کر استقبال نہ کرکے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔ مودی بھارتی اور کشمیریوں کا قاتل ہے۔جبکہ اس نے اپنے چہرے پر ڈھونگ جمہوریت کا خول پہن رکھا ہے۔ دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعویدار ملک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں دے رہا جبکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔جس کی مذمت کی جاتی ہے۔ جامع مسجد اینڈ اسلاک سینٹر، سٹوک پوجز لین سلاؤ، انگلینڈ یوکے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد راجہ امیرداد خان کے ہمراہ راجہ عبدالمجید کیانی ایڈووکیٹ، راجہ شوکت علی اور گلنواز کیانی بھی موجود تھے۔ جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔