کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)خاوند کی جانب سے نان نفقہ ادا نہ کرنے پر بیوی نے خاوند کیخلاف درخواست دے دی۔مسماۃ فقراج بیگم زوجہ محمد مشتاق سکنہ بٹ کالونی کلر سیداں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو درخواست میں تحریر کیا کہ میں نے بیوہ ہونے کے بعد مسمی محمد مشتاق حسین ولد سلطان خان سکنہ موہڑہ گنگال،درکالی معموری کیساتھ عرصہ چار برس قبل دوسری شادی کی تھی۔شادی سے لے کر اب تک میرے خاوند نے مجھے کوئی نان نفقہ نہیں دیا بلکہ میں اپنے الگ مکان میں رہائش پذیر ہوں جبکہ میرا خاوند مشتاق حسین قاسم مارکیٹ کلر سیداں میں ہوٹل چلاتا ہے۔مسمی مشتاق حسین نے چار سال کے دوران مجھے کوئی نان نفقہ ادا نہیں کیا۔جب بھی اس سے خرچہ مانگتی ہوں تو خاوند اس کے بدلے میں گالم گلوچ کرتا ہے جبکہ اس کا بیٹا ساکد کئی بار مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنا چکا ہے۔گزشتہ روز بھی میں جب خرچہ لینے اپنے خاوند کے پاس گئی تو پنڈی روڈ پر مسمی ساجد نے میرا راستہ روک لیا،مجھے گالیاں دیں اور گریبان سے پکڑ کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔میرا خاوند اس کے بیٹے مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں جس کی وجہ سے میری جان کو سخت خطرہ ہے۔ادھر فقراج بیگم کے خاوند مشتاق نے رابطہ پر نان نفقہ ادا نہ کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر ماہ اسے باقاعدگی کیساتھ خرچہ ادا کر رہا ہوں،اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔
Kallar Syedan; Faqraj begum of Butt colony, Kallar Syedn has registered a report at Kallar police station in which she claims that her husband Mushtaq Hussain who has a hotel at Qasim Market has married her four years ago and he has not taken her home or paid her maintenance and now has given threats along with his son from his first wife. According to husband Mushtaq Hussain who said that he has been paying her maintenance but her mental situation is not stable.
کلر سیدا ں کے نواحی علاقہ بھلاکھر کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
Fire catches Balkahar jungle
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیدا ں کے نواحی علاقہ بھلاکھر کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مختلف اقسام کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ مال مویشی اور پرندوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بھلاکھر(بنہ باغ) کے شاملاتی جنگل میں کسی نے جھاڑیوں کو تلف کرنے کیلئے آگ لگائی جس نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دشوار گزار راستہ ہونے کی وجہ سے ہماری گاڑیاں آ گ بجھانے میں ناکام رہیں تا ہم اہلکاروں نے پیدل چل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تا ہم وہ بھی کامیاب نہ ہو سکے اور آگ بجھائے بغیر واپس لوٹ آئے۔یاد رہے کہ دو یوم قبل دوبیرن کلاں اور چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ پیر بھورا شریف کے جنگلات میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت،پرندے اور مال مویشی جل گئے۔عوامی حلقوں نے آگ لگنے کے باعث قیمتی جنگلوں کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹی چوک اور روات کے درمیان کسٹم وردیاں پہنے مسلح ڈاکو مسافروں کو لوٹنے میں مصروف
Fake custom officers operating at T Chauk Rawat
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ٹی چوک اور روات کے درمیان کسٹم وردیاں پہنے مسلح ڈاکو مسافروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں سہالہ اور روات پولیس ملزمان کی شناخت رکھنے کے باوجود انہیں گرفتار کرنے میں ناکام ہے نوسرباز ڈاکو ؤں نے ٹی چوک تھانہ سہالہ،جی ٹی روڈاور کلرسیداں روڈ تھانہ روات کی حدود میں آئے روز یہ ڈاکو سرکاری اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں کبھی یہ ایف آئی اے کے اہلکار بن کر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سامان کی تلاشی کے بہانے لوٹ لیتے ہیں اور کبھی یہ خود کو کسٹم اہلکار ظاہر کر کے گاڑی روکتے ہیں اور پھر اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے چھین کرفرار ہو جاتے ہیں دونوں وارداتوں میں یہ اس قدر مہارت رکھتے ہیں کہ یہ کبھی کسٹم اور کبھی ایف آئی اے کی وردی میں ملبوس ہوتے ہیں گاڑی بھی سرکاری نمبر پلیٹ کی ہوتی ہے واکی ٹاکی وائرلیس اور وزٹنگ کارڈ بھی یہ لوگ اپنے پاس رکھتے ہیں اور جب کسی واردات کے بعد تھانہ سہالہ یا روات جایا جائے تو پولیس کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ لوگ واردات کر کے کراچی یا ملتان منتقل ہو جاتے ہیں اور پھر چند ماہ بعد یہ آکر واردات کرتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
سابق وزیر محمداعجاز الحق سے دلی تعذیت کا اظہار
Sister of ex Gen M Zia Ul Haq passed away
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل محمد ضیاء الحق کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر محمداعجاز الحق سے دلی تعذیت کا اظہار کیا ہے۔