DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fire at Kahuta jungle blamed due to negligence of Forest department officials

محکمہ جنگلات کہوٹہ کے عملے کی غفلت و لاپر وائی۔کہوٹہ کے گرد و نواح کے جنگلات میں آئے روز لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔

محکمہ جنگلات کہوٹہ کے عملے کی غفلت و لاپر وائی۔کہوٹہ کے گرد و نواح کے جنگلات میں آئے روز لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔سرکاری جنگلوں سے قیمتی درختوں کے جل جانے سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان جبکہ آگ لگنے سے کئی جانور، پر ندے اور حشرات الرض بھی لقمہ اجل بن گے۔عوام علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی رقم خرچ کر کے “کاغذی”شجر کاری مہم کر نے والے اگر یہی رقم جنگلات کے بچاؤ کے لیے مختص کر یں تو جنگلات کی کٹائی اور اس میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمیں کو اچھی طرع خبر ہوتی ہے کہ ہر سال مئی، جون اور جولائی میں کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے مگر محکمہ اس کام کی روک تھام کے لیے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کر تا صرف خانہ پری کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کو “سب اچھا”کی رپورٹ کی جاتی ہے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ مجیب اللہ ستی اور راجہ عنائیت اللہ نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے خطے کوخوبصورت درختوں سے شاد باد کیا ہے اور کسی بھی ملک کے لیے اس کے رقبے میں 25فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہو نا چاہے مگر بدقمستی سے ہمارے ملک میں یہ شرع صرف2فیصد ہے وہ بھی محکمہ جنگلات کی ملکی بگھت سے ٹمبر مافیا کے نرغے میں ہے جس کو وہ بے دردی سے کاٹ رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان سے اس نازک معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; The Forest department officials are being blamed for continuous fire taking place at various parts of jungle in Kahuta, the wildlife has been badly effected as well as thousands of tree being turned in to ash. The government has been asked to take notice of the situation in Kahuta.


سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ عمرے کی اداہگی کے وطن واپس پہنچ گے

Raja Saeed Ahmed returns from Umrah pilgrim

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ عمرے کی اداہگی کے وطن واپس پہنچ گے۔ سیاسی، سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء  سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ عمرئے کی اداہگی کے بعد گذشتہ دنوں واپس پہنچ گے ان کو اہر پورٹ پر ان کے عزیز و اقارب نے پر تباک استقبال کیا۔راجہ سعید احمدکو عمرئے کی اداہگی پرسپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر وکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،چوہدری بشیر الدین، سعید افضل چوہان اور دیگر کثیر تعداد میں معززین نے ان کی رہائش گاہ آکر ان سے ملاقات کی اور عمرئے کی اداہگی پر مبارکبا د پیش کی۔ راجہ سعید احمد نے اپنے مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوروں سے تواضع کی۔


پولیس تھانہ کہوٹہ کے اظہر نامی ایس آئی کی من مانیاں عروج پر

Public concern over behaviour of ASI at Kahuta police station

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کے ساتھ بے انصافیاں۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے اظہر نامی ایس آئی کی من مانیاں عروج پر۔ 15دن گزرنے کے باجود بھی درخواست گزار کی طرف سے دی گئی در خواست پر پر چہ ناں دیا۔ تھانہ کہوٹہ کے اعلیٰ افسران کی احکامات بھی کوہ کھاتے۔سائلین کے ساتھ ناروا سلوک۔اگر ملزمان پارٹی کی طرف سے مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کا زمہ دار مذکورہ ایس آئی ہو گا۔در خواست گزار خرم خالد کی میڈیا سے گفتگو۔مذکورہ ایس آئی کے خلاف عوام علاقہ کا شدید احتجاج وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے سخت سے سخت ایکشن لینے کی اپیل۔ تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ کے رہائشی خرم خالد ولد خالد محمود قوم اعوان نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں ایک در خواست 31مئی 2019کوتھانہ کہوٹہ میں دی جس میں انہوں نے کہا کہ محمد ایوب کے بیٹوں عمران اور رفاقت نے اپنے باپ کے کہنے پرمجھے قتل کر نے کی نیت سے پسٹل سے فائر کیے اس لیے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے مگر آج 17دن گزرنے کے باجود بھی مجھ پر عملہ کر نے والوں کے خلاف پر چہ درج ناں ہو سکا جبکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کہوٹہ اے ایس پی اور ایس ایچ او سے بھی ملاقات کی انہوں نے بھی مذکورہ ایس آئی سے کہا مگر تاحال پر چہ در ج ناں ہو سکاانہوں نے مذکورہ ایس آئی کے خلاف عوام علاقہ کا شدید احتجاج وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے سخت سے سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔


چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدائت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی نے کہوٹہ میں آج 17جون سے 22جون تک ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ

Waste management company to clean up Kahuta region from 17-22 June

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدائت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی نے کہوٹہ میں آج 17جون سے 22جون تک ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ کیاہے ہفتہ صفائی میں شہر کے ساتھ ساتھ نالے نالیاں بھر پور طریقے سے صفائی کی جائے گئی اس سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجر آپریشن تحصیل سید احسن سردار اور اسسٹنٹ منیجر ولید عباسی نے چیف آفیسر مونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال اور چیف آفیسر فنانس سعید قریشی سے ملاقات کی جس میں ہفتہ صفائی منانے پر اتفاق کیا گیا ہفتہ صفائی کے دوران 20جون شہر میں کمنپ لگایا جائے گا اور شہر یوں میں صفائی کی آگائی کے لیے واک بھی کی جائے جس میں معززین علاقہ، سول سوسائٹی، سٹوڈینٹ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو گئی قبل از یں منیجر آپریشن نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button