DailyNewsKallar Syedan
Kanoha; Ex lady councillor B Jillani welcome PTI administration budget
ملک میں بلاتفریق اور بلا امتیاز احتساب وقت کی اہم ضروت،حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا،برجیس جیلانی
کنوہا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پی ٹی آئی کی رہنما و سابق لیڈی کونسلر برجیس جیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب پرور اور عوام دوست بجٹ پیش کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔نامساعد حالات کے باوجود غریب عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔حکومت مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلا بجٹ ہے جس میں چھوٹے طبقے کا خیال رکھا گیا ہے اور 19 تا 20 گریڈ کے آفسران کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کر کے اسے دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ملک میں بلاتفریق اور بلا امتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے اور پوری قوم کی آواز ہے۔چند افراد پر مشتمل ٹولے نے جس بڑی بے دردی سے لوٹ مار کر کے اس ملک کو کھوکھلا کیا اب جبکہ ان کا احتساب شروع ہو چکا ہے تو اس پر واویلا سمجھ سے بالا تر ہے۔قوم کا ہضم کیا جانے والا پیسہ واپس کرنے کے علاوہ ان کے پاس نجات کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاتفریق اور بلا امتیاز احتساب وقت کی ضرورت ہے۔احتساب کے عمل کو شفاف بنا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔چور جتنے مرضی تماشے کر لیں حکومت کو کسی دباؤ میں نہیں لا سکتے۔موجود حکومت عوام کے مفاد میں پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جس سے ملک میں خوشحالی آ جائے گی۔