راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کی طرف سے جاری لاکھوں روپے گرانٹ سے ڈھوک ٹیر یاں یوسی نلہ میں مین سٹریٹ کا افتتاح۔ راجہ خالد پر ویزآف گھوئی راجگان، راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ مظہر اقبال، راجہ حمید، راجہ ظفراقبال، راجہ عباس پپو، راجہ آصف نتھہ، راجہ مالک داد،راجہ علی رضا،مولانا افضال نقشنبدی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان کی شر کت۔راجہ خالد پر ویزآف گھوئی راجگان،راجہ مظہر اقبال،راجہ صغیر احمد، راجہ ظہیراحمد،راجہ اکرام اور دیگر اہلیان علاقہ کاراجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا شکر یہ اداکیا راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت میر ا منشور ہے اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر وں گا۔الیکشن2018میں میرے مدمقابل ہارنے والے تمام امیدوران حلقے سے آوٹ ہو گے اللہ پاک کے کرم سے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل بھی حل کر رہا ہوں اور ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہا ہوں انشاء اللہ2023میں بھی کامیابی حاصل کروں گا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta; Inauguration ceremony of road works in Dhok Tairiyan, UC Nala Muslamana was held with guest of honour MPA Raja Sagheer Ahmed, who was thanked for his contributions for the grant.
آصف علی زرداری کی گرفتاری اور کارکنوں پر تشدد کی پر زور مذمت
PPP Supporters in Kahuta hold protest rally in support of Asif Ali Zardari
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ اشتیاق احمد سابق ممبر ضلع کونسل صدر پی پی پی یوسی مٹور کے زیر صدارت اجلاس۔بازوں پر کالیاں پٹیاں باندھ کرآصف علی زرداری کی گرفتاری اور کارکنوں پر تشدد کی پر زور مذمت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپی پی پی یوسی مٹور کا اجلاس زیر صدارت راجہ اشتیاق احمد سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی کے منعقد ہوا جس میں کونسلر راجہ اعجاز، راجہ خوشحال، راجہ اعجاز، راجہ پرویزاشرف، آصف بھٹی، ظفر بھٹی، پرویز عرف بلواور دیگر نے شر کت کی۔اجلاس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری اور کارکنوں پر تشدد کی پر زور مذمت کی گئی اپنے خطاب میں راجہ اشتیاق احمد نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے جانے والے مقدمات کی کوئی حثیت نہیں ہے آصف علی زرداری قید و بند کی صعبوتوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں پی پی پی کے تمام کارکنان اپنے قائدین کے ساتھ ہیں ان کی ایک کال پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو بھی اچھی طرع علم ہے کہ یہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا پی پی پی کے تمام کارکنان ایسی گرفتاریوں سے ناراض تو ضرور ہوتے ہیں مگر مایوس نہیں ہوتے کیونکہ ہمارے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ حق سچ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہی سبق اپنے کارکنوں ورکروں کو بھی سکھایا ہے انشاء اللہ ہمارے قائدجلد تمام مقدمات میں بے گناہ ہو کر عوام کے درمیان ہو نگے۔
راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال اپنے فیملی سے ملاقات کے لیے برطانیہ روانہ
Raja Imran departs for UK
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال اپنے فیملی سے ملاقات کے لیے برطانیہ روانہ ہو گے۔گذشتہ روزقبل راجہ عمران مینوں کو ان کے قریبی ساتھیوں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال راجہ فرقان جنجوعہ کاشی،راجہ نذاکت پپو،راجہ ناصر کیانی،چوہدری اسد آف سموٹ،راجہ نذاکت پپو،راجہ میران آف چک مرزا، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے فتح جنگ اہر پورٹ پر نیک دعاؤں کے ساتھ الوداع کیااور ان کو بخیریت اپنی منزل مقصود تک پہنچنے اور واپس وطن آنے کے لیے دعا کی۔
راجہ مطلوب کے بھتیجے اور راجہ محبوب کے صاحبزادے راجہ نبیل کو ان کے آبائی گاؤں کانگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Raja Nabil passed away in village Kangar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ٍ راجہ مطلوب کے بھتیجے اور راجہ محبوب کے صاحبزادے راجہ نبیل کو ان کے آبائی گاؤں کانگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،سر دار طاہر محمود،مولاناڈاکٹر آصف القادری،سردار ایم رضاء، راجہ محمد یوسف، سردار شفاقت حسین سمیت ہزاروں افرادنے شر کت کی۔