DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Influential land mafia forcibly take over part of Choa Khalsa Bewal road in village Takal

با اثر افراد نے چوآخالصہ بیول روڈ کے تین سو فٹ کے حصے پر مکمل قبضہ کر لیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)نئے پاکستان میں با اثر افراد نے چوآخالصہ بیول روڈ کے تین سو فٹ کے حصے پر مکمل قبضہ کر لیاتین فٹ پختہ سڑک اور تین فٹ شولڈرز پر مٹی ڈال کر اسے کھیت میں تبدیل کر دیا تمام عمائدین علاقہ اور حکمران جماعت اس ساری صورتحال پر مکمل خاموش ہے تحصیل انتظامیہ نے بھی درخواست کے باوجود کوئی موثر کاروائی نہ کی۔اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ دو ایام قبل چوآخالصہ کے قریب گاؤں ٹکال میں پیش آیا جہاں بااثر افراد نے چوآخالصہ سے بیول گوجرخان جانے والی سولہ فٹ پختہ کشادہ سڑک پر کچھ اس طرح سے قبضہ کیا کہ تین سو فٹ لمبی سڑک پر مٹی ڈال کر قبضہ کر لیا گیا قبضہ گروپ نے تین سو فٹ لمبائی اور پانچ فٹ چوڑائی میں اس طرح سے قبضہ کیا کہ تین فٹ پختہ سڑک اور تین فٹ اس کے کچے شولڈرز کو زمین کا حصہ بنا دیا اپنی نوعیت کی یہ منفرد زیادتی تھی جس پر تمام معززین علاقہ اور حکمران جماعت پی ٹی آئی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے چوآخالصہ کے سابق کونسلر محمد پرویز مغل نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو تحریری درخواست میں بتایا کہ مقامی افراد نے ٹریکٹر لگا کر نصف سڑک کو اپنی آراضی میں تبدیل کر دیا انہیں ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔درخواست کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا دفتر ٹس سے مس نہ ہوا اور قبضہ بدستور موجود ہے مقامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور کمشنر راولپنڈی سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Influential land mafia have forcibly taken over part of Choa Khalsa Bewal road in village Takal, the public road 3ft hard shoulder was taken over and soil was placed and mixed in to land mafia field. Local authorities along with highway authorities are asked to take notice.


کلر سیداں کے مختلف دیہات پیر پورا اور سکوٹ کی ڈھوک میرا کے جنگل میں آگ لگ گئی

Dhok Maira jungle set on fire

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے مختلف دیہات پیر پورا اور سکوٹ کی ڈھوک میرا کے جنگل میں آگ لگ گئی پیر پورا میں ریسکیو 1122اور سکوٹ میں مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔جمعہ کے روز دونوں مقامات پر نامعلوم افراد نے دانستہ آگ لگائی صرف ڈھوک میرا میں چھ سو کنال آراضی پر کھڑے ہزاروں درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے پرندے جل کر مر گئے پندرہ سے زائد مقامی افراد نے صوبیدار محمد صغیر کی قیادت میں پانچ گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا جبکہ چوکپنڈوری کے قریب پیر بھورا کے جنگل میں بھی کسی نے آگ لگا دی دور دشوار مقام اور سڑک نہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ پہنچ سکی تاہم ریسکیو 1122کلر سیداں کے پانچ اہلکاروں نے چار گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور اسے ملحقہ آبادیوں میں پہنچنے سے قبل ہی بھجا دیا۔


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دامن صاف ہے نیب انہیں نواز شریف کا ساتھ دینے کے جرم میں گرفتار کرنا چاہتا ہے

Shahid Khaqan Abbassi facing wrath of NAB due to friendship with Nawaz Sharif

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس چیئر مین یونین کونسل دھمالی راجہ طلال خلیل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دامن صاف ہے نیب انہیں نواز شریف کا ساتھ دینے کے جرم میں گرفتار کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیب آج تک شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی چیز سامنے نہ لا سکا اور اب وہ ان کے سابق معاون عثمان عباسی کو ملوث کر کے ان کے خلاف انہیں وعدہ معاف گواہ بنانا چاہتا ہے مگر اس ہتھکنڈے میں بھی نیب کو مکمل طور پر ناکامی کاسا منا کرنا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی کے والد محترم محمد خاقان عباسی نے ملکی دفاع کے لیے بڑی رقم عطیہ کی تھی جو حکومت کی جانب سے واپس کرنے کی پیشکش شاہد خاقان عباسی نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ان جیسے لوگوں پر نیب کی جانب سے الزام تراشی عمران خان کے انتقامی سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔


امام بارگاہ بٹاری نزد کلر سیداں میں سالانہ دوروزہ مجلس عزا بروز ہفتہ سے شروع ہو رہی ہے

Majlis being held in Imam Bargha, Batari on Saturday

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)امام بارگاہ بٹاری نزد کلر سیداں میں سالانہ دوروزہ مجلس عزا آج بروز ہفتہ سے شروع ہو رہی ہے جس میں ملک علی رضا کھوکھر، سید عدنان صابر، سید منظور حسین شاہ،ملک نیاز عباس، سید ضمیر نقوی، راجہ مقرب عباس اور دیگر خطاب کریں گے۔بروز ہفتہ شام چار بجے جلوس علم برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی بٹاری میں اختتام پذیر ہو گا دو روزہ پروگرام میں ڈیرہ اسماعیل خان،چوآخالصہ، سہالہ،راولپنڈی،پیر گراٹہ، تریل،چک راجگان کے ماتمی دستے بھی شرکت کریں گے۔تمام پروگرام انجمن سپاہ عباس کی نگرانی میں ہو ں گے۔


کلر سیداں میں محفل مشاعرہ20 جون بروز جمعرات شام چار بجے جناح ہال میں ہو گی

Poetry evening to be held on 20th June

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں محفل مشاعرہ20 جون بروز جمعرات شام چار بجے جناح ہال میں ہو گی، جو کی صدارت طارق نعیم کریں گے یہ تقریب کراچی کے ممتاز شاعر نقش کاظمی کے اعزاز میں منعقد ہو رہی ہے جس میں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے ممتاز شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ دیگر شعرائے کرام میں سے، انجم خلیق،پیر عتیق احمد چشتی،عبد القادر تاباں، جاوید احمد،  وفا چشتی، شیدا چشتی،قیوم طاہرجنید آزر،محمد نصیر زندہ، طاہر یاسین طاہر، یاسر کیانی،پروفیسر ناصر علی مینگل،شیراز مغل،عبد الرحمان واصف،راشد عباسی،شکیل اعوان، امان اللہ جدون عظمت مغل، مطیع احمد مجتبیٰ،محمد فارق زاہد،شہباز الحسن جدون،حافظ جنید مصطفی اور دیگر مقامی شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button