DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan, Islam purra jabber; Grocery store burgled during the night in Dhok Gujran stop, Mandhal

مندہال چور وں نے رات کی تاریکی میں دوکان کا صفایا کر دیا،لاکھوں کا سامان چوری

جبر(نامہ نگار)مندہال چور وں نے رات کی تاریکی میں دوکان کا صفایا کر دیا،لاکھوں کا سامان چوری،پولیس چوکی قاضیاں کی روایتی سُستی برقرار،اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں مندہال ڈہوک گجراں سٹاپ چوروں نے رات کی تاریکی میں جنرل سٹور کی عقبی دیوار توڑ کر اندر داخل ہو گئے دوکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے صبح جب دوکان کھولی گئی تو دوکان نے اندر موجود سامان کو غائب پایا گیا اور دیوار بھی ٹوٹی ہوئی تھی جس پر فوری طور پر پولیس چوکی قاضیاں کی اطلاع دی گئی پولیس چوکی قاضیاں نے روایتی سُستی کو برقرار رکھتے ہوئے صبح کی اطلاع ہونے پر دن بارہ بجے کے قریب ایک ملازم بھیج کر متاثرین کو ٹرخا دیا یاد رہے تین سال قبل اسی خاندان کے ساتھ ایک ڈٖکیتی پیش آئی تھی جس میں 45لاکھ سے زائد نقصان ہوا تھا متاثرین نے ایم پی اے چوہدر ی جاوید کوثر سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس چوکی قاضیاں کے اس لاپراوہی کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور مزید تفتیش کر کے چوروں کو گرفتار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Gujar Khan; The Grocery store was burgled during the night in Dhok Gujran stop, Mandhal, Large amount of cash and goods were taken in the burglary. Local Qazian police was deplored for not taking prompt action.


جبر(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ ابراہیم کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاریخ محمد پہلی بار عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا حکومت نے نامساعد حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ناگزیر حالات کے باجود کم عرصہ میں شاندار بجٹ جس میں غریب عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں بھی معقول اضافہ کیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں یہ بجٹ تاریخ کے سنہری خروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا اس بجٹ سے پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کے منہ بند ہو گئے ہیں انہوں نے کہا ملک میں معاشی بدحالی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں پی ٹی آئی کو اس کا الزام نہیں دیا جا سکتا پاکستان کے معاشی حالات بہترہو رہے ہیں نیا پاکستان ابھر کر سامنے آ رہا ہے انہوں نے کہا عمران خان کا قوم سے حالیہ خطاب بہت جاندار اور واضح ہے جس میں کرپٹ عناصر کو کیفردار تک پہچانے کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا ٹیکس چوروں اور ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے حساب مانگنا کوئی انتقام نہیں بلکہ پاکستان کو معاشی طور پر مظبوط کرنا پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے اس میں کوئی گنجائش نہیں برتی جائے گی،


جبر(نامہ نگار)پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری بہت جلدجیالوں کے درمیان ہوں گئے ان پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،آصف علی زرداری کو گرفتارکر کے پیپلز پارٹی کے جیالوں کودبایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہاپیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس ملک کی خاطر قربانیاں دیں گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں انہوں نے کہا تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے موجودہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کا معاشی قتل عام کیا گیا انہوں نے کہا حکومت نے پہلے بجٹ میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں پیپلز پارٹی پاکستان کی سلامتی ضامن جماعت ہے پیپلز پارٹی کا کارکن مشکل حالات میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا تبدیلی سرکار اپنی ناکامیابیاں چھپانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی لیڈروں کو گرفتار کر رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے اوربہت جلد آصف علی زرداری پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ثابت ہوں گئے،


جبر(نامہ نگار)اسلام پور ہ جبر پی ٹی آئی کے ٹائیگر شیخ قیصر قیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخلہ شیخاں جس میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل جانے سے لگاتار چار دن سے بجلی بند تھی جس پر واپڈا لائن سپرڈنٹ سردار ساجد،محمد قمر،محمد ایوب،محمد شوکت اور دیگر ٹیم کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوری طور پر نیا ٹرانسفامر لگا دیا شیخ قیصر قیوم نے لائن سپرڈنٹ سردار ساجد دیگر ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا میں ایسے لوگ شامل رہے تو واپڈا کی شکایات فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل ہو سکتی ہیں ہم ان کا دل کی اتھاہ کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تے ہیں


جبر(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول کنگر نمبر1میں سٹا ف کی شدید کمی 200سے زائد طالبات کے لیے صرف چار فی میل ٹیچر سے طالبات کامستقبل تاریک ہونے لگا متعلقہ محکمہ نوٹس لے اور سکول ہذا میں فی الفور سٹاف کی کمی کو پورا کرئے تاکہ طالبات آسانی سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں جبکہ اسی یونین کونسل کے علاقے نوٹلہ سرکاری گرلز سکول میں صرف 60 طالبات کے لیے چھ ٹیچر کام کر رہی ہیں اسی طرح پلینہ میں 120طالبات کے لیے چھ ٹیچر خدمات دے رہی ہیں کنگر نمبر 1سکول میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے لیکن سٹاف کی شدید کمی ہے دوردراز علاقوں میں باہر سے ٹیچر تعلیمی خدمات ادا کرنے سے بھی کتراتی ہیں موضع کنگر ممبران کمیٹی سکول نے ایم پی اے چوہدری جاوید وکوثر اور چوہدری محمد عظیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں سٹاف کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ بیسٹ وے کے زیر اہتمام سکول میں سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے تاکہ علاقے کی طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ ہو۔


جبر(نامہ نگار)صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص وارثی،راجہ طارق ایوب اور قاضی کلیم احمد نے شرکت کی اجلاس میں بیول کے معروف تاجر محمد ثاقب،محمد طاہر کے والد اور بشارت نور کے چاچا سائیں منظور کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔


جبر(نامہ نگار)موہڑی بلیام محمد ریاض محمد الیاس اور محمد اشفاق کے بھائی محمد فیاض انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ شام تین بجے ادا کر دی گئی اور آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ادھر چوہدر ی صوبیدار محمد اشفاق،چوہدری محمد اشتیاق،چوہدری محمد مشتاق،ٹھیکیدار چوہدری وحید نمبردار چوہدری رفاقت چوہدری عنصر پلینہ اور چوہدری افتخار خاری نے لواحقین سے دلی دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button