روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ایس پی صدر راولپنڈی نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے تھانہ روات کے دو کرپٹ کانسٹیبل اور ایک ٹرینی سب انسپکٹر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا مذید کاروائی کیلئے انکوائری اے ایس پی کہوٹہ کے سپرد،عوام علاقہ کا اہلکاروں کی معطلی کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں تعینات کار خاص کانسٹیبل تہزیب،ابرار اور دو ٹرینی سب انسپکٹرز نے فیز7 اور فیز8 میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا مذکورہ کانسٹیبل منشیات فروشوں کی سرپرستی اور خودساختہ ناکوں پر شرفاء کی تذلیل اور لوٹ مار میں مصروف رہتے تھے جنکے خلاف معززین علاقہ کی درخواست پر ایس پی صدر راولپنڈی انکوائری کر چکے تھے گزشتہ روز دونوں بری شہرت کے حامل کانسٹیبل تہزیب،ابرار اور ٹرینی سب انسپکٹر زوہیب عارف کو معطل کر دیا گیا عوام علاقہ نے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی صدر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ تھانہ روات میں عرصہ دراز سے بار بارتعینات کرپٹ و بری شہرت کے حامل ٹرینی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو بھی معطل کیا جائے جو جرائم کے اڈوں سے ماہانہ لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں۔
Rawat; The Police authorities have suspended Two corrupt constables along with a trainee inspector at Rawat police station. The police authorities have also shown concern over constant problems with police at Rawat police station.
سب انسپکٹر تھانہ مندرہ گرفتار ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی لاکھوں روپے نقدی و سامان ہڑپ کر گیا
Mandra police sub inspector accused taking the loot from armed gang
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سب انسپکٹر تھانہ مندرہ گرفتار ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی لاکھوں روپے نقدی و سامان ہڑپ کر گیا،مدعی مقدمہ کو جھوٹی طفل تسلیاں دی جاتی رہیں کار خاص سب انسپکٹر شبیر مندرہ سے پسندیدہ پوسٹنگ گوجرخان کیلئے کوششیں کرنے لگا،متاثرین کا سب انسپکٹر شبیر کے خلاف سخت احتجاج جھوٹی انکشاف رپورٹ جاری کرنے پر معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس کے سب انسپکٹر شبیر نے 5 رکنی ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار کر کے تفتیش کے بعد انکشاف رپورٹ جاری کی جسکے مطابق گرفتار ڈاکو13 ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے اور ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،مال مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لئیے گئے انکشاف رپورٹ کے مطابق مدعی درج مقدمہ395 زاہدالرحمان و دیگر متاثرین کو تھانہ مندرہ بلا کر یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام مال مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لئیے گئے ہیں مگر چند ہفتوں کے بعد سب انسپکٹر شبیر ملزمان کو جوڈیشل کرنے کے بعد کسی قسم کی برآمدگی سے انکاری ہو گیا اورانکشاف رپورٹ کو فرضی کہہ کر سائلین کو دھکے کھانے پر مجبور کر دیا ذرائع کے مطابق مذکورہ سب انسپکٹر شبیر سرکل کے ایک آفیسر کا کار خاص ہے جس نے پسندیدہ پوسٹنگ مندرہ سے تھانہ گوجرخان کے لئے ایس پی صدر راولپنڈی کو درخواست ارسال کر دی ہے مؤقف جاننے کیلئے جب سب انسپکٹر شبیر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ انکشاف رپورٹ کے بعد ڈاکو محض چند وارداتوں میں ملوث نکلے باقی وارداتیں انھوں نے نہ کی ہیں متاثرین و معززین نے سی پی او راولپنڈی اور ایس پی صدر راولپنڈی سے مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی اور معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔