کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں جاری جوئے کی محفل الٹا دی،چار جواری گرفتار داؤ پر لگی 9400 روپے کی رقم،پانچ عدد موبائل فونز،دو عدد موٹر سائیکلز اور تین مرغے قبضے میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں کے نواحی سہوٹ کس میں مرغوں کی لڑائی پر جواء ہو رہا ہے جس پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہیں ایک درجن سے زائد افراد موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس چند ایک جواریوں کو پکڑ کر تھانے لے آئی۔اطلاع ملتے ہی یونین کونسل کنوہا کے معززین بھی اپنے عزیز رشتہ داروں کو چھڑانے کیلئے تھانے پہنچ گئے اور مک مکا کی کوشش کرتے رہے تا ہم آخری خبرین آنے تک پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق تین نامزد ملزمان اور درجن کے قریب نامعلوم افراد جو پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے تھے کو مقدمہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
Kallar Syedan; Kallar police have foiled a Cockrill fight gambling session at Sahot Kass, 94,000 Rps along other items were seized by police which were being used for gambling.
چواخالصہ بائی پاس کی تعمیر کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of Choa Khalsa bypass held with MPA Raja Sagheer Ahmed
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کارکنوں سے وفا نبھائی میری ڈکشنری میں بے وفائی نہیں اور نہ میں مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کا ساتھ چھوڑ سکتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چواخالصہ بائی پاس کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری شعیب الطاف،ٹھیکیدار محمد ظہیر،بابو ظفراقبال،نمبردار اسد عزیز،گلفرازبٹ اور دیگر بھی موجودتھے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ چواخالصہ بائی پاس منصوبے کو 50لاکھ کی لاگت سے مکمل کیا جاے گا جس سے چواخالصہ شہر کی بالائی آبادیوں کے علاوہ ملحقہ علاقوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا اس سے قبل سہوٹ سے رجام روڈ کی بھی تعمیر کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میں وفاشعار ہوں۔عوام اطمینان رکھیں ہر جگہ تعمیراتی کام ہوں گے کیونکہ ہماری سیاست لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی نہیں لوگوں کی حقیقی خدمت کرنا ہے عوام کو ماضی کے حکمرانوں اور میرا فرق صاف ظاہر ہو گا میں کارکنوں کے مسائل حل کروں گا ان سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ منصوبے کی معیاری تعمیر پر نظر رکھیں انہوں نے کارکنوں کے اصرار پر سکول روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا بعد ازاں انہوں نے چوہدری شعیب الطاف کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔
باغجمیری میں,خرم شہزاد کو گھر میں سانپ نے ڈس لیا
Khurram Shezad bitten by snake in village Baghjmiri
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)16سالہ خرم شہزاد کو گھر میں سانپ نے ڈس لیا یہ واقعہ گزشتہ روز گاؤں باغجمیری میں اس وقت پیش آیا جب خرم شہزاد گھر میں موجود سیمنٹ کے بنے بلاک اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا کہ اسی دوران وہاں موجود سانپ نے اسے ڈس لیا اسے ٹی ایچ کیو کلر کے بعد راولپنڈی منتقل کردیا گیا
کلر سیداں کی نواحی بستی سروھا چوہدریاں کا 27سالہ نوجوان محمد لقمان گزشتہ تین ایام سے لاپتہ
M Luqman of Saroha Chaudhrian missing for past 3 years
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی نواحی بستی سروھا چوہدریاں کا 27سالہ نوجوان محمد لقمان گزشتہ تین ایام سے لاپتہ ہے اس نے میرون رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں جس کسی کو ملے وہ اس کے بھائی محمد عرفان یا کلر سیداں پولیس کو اطلاع کرے۔
سابق کونسلر صوبیدار محمد ظفر کی رسم چہلم منیاندہ میں ادا کی گئی
Prayers observed for late ex councillor subaidar M Zaffr held in Manianda
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوسی منیاندہ کے صدر حاجی غلام فرید کے بھائی سابق کونسلر صوبیدار محمد ظفر کی رسم چہلم منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری صداقت حسین،چوہدری توقیر اسلم،تاج کیانی،ٹھیکیدارپرویزاختر،قاصد کلیال،قاضی زاہد نعیم،رمضان منہاس،محبوب بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
محترم معروف مدرس منشی عبدالخالق کی رسم چہلم بدھ کے روز چواخالصہ میں ہوئی
Prayers observed for late Munshi Abdul Khaliq held in Choa Khalsa
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن لائرزونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر عامر محمود بھٹی کے والد محترم معروف مدرس منشی عبدالخالق کی رسم چہلم بدھ کے روز چواخالصہ میں ہوئی جس میں کلر بار کے عہدیداران،وکلا کے علاوہ راجہ پرویز اختر قادری،سید آصف علی شاہ،غلام شبیر،بابو محمد عارف،ملک آفتاب حسین اور دیگر نے شرکت کی۔