سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) سکوٹ کی ڈھوک میرا کے قریب پہاڑی ٹیلوں پر کسی نامراد کی جانب سے گھاس کو لگائی گئی آگ نے تباہی مچا دی، آگ کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے بعد پانچ گھنٹوں کی ان تھک محنت کے بعد قابو پالیا۔ جس مقام پر آگ لگی تھی وہاں سڑ ک نہ ہو نے کی وجہ سے ریسکو کی گاڑی کا پہنچنا بھی مشکل تھا۔آگ سے بڑی تعداد میں درخت، مویشیوں اور جانوروں کا چارہ جل کر راکھ اور ہزاروں چرند پرند لقمہ اجل بن گئے۔ مقامی سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار(ر) راجہ محمد صغیر جھنوں نے خود بھی اہل محلہ کے ساتھ آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا نے کہا کہ کسی نے جان بوجھ کر یہ آگ لگا ئی انھوں نے اس پر دکھ پر اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہزاروں کے حساب سے چرند پر ند کی موت اس شخص کے ذمہ ہے اور اس شخص پر خدا کا کہر ناز ل ہو گا۔
Kallar Syedan; A Fire at Sakot jungle spread due to grass being lit, In latest reports large number of tree along with cattle have been lost. Their are also fears that the fire was started deliberately.