مٹور:نمائدہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سابق ممبر ضلع کونسل سجاد ستی کی ملاقات۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ آج وہ پارٹی کے ایک عہدئے پر فائز ہوئے ہیں۔ہم اپنے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوایک مرتبہ پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل سجاد ستی صدر مسلم لیگ ن یوسی کھڈیوٹ،تاسب ستی،ٹھکیدار قمر عباسی، شبیر ستی اور محمد احمد سجاد ستی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا۔
چوہدری شمس جندران اور چوہدری اقبال جندران کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل
Dua observed for the mother of Ch Shamas Jandran
مٹور:نمائدہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ چوہدری شمس جندران اور چوہدری اقبال جندران کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل۔ سابق ایم پی اے کرنل(ر) محمد شبیر اعوان،سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ظفر بگہاروی،حاجی ملک منیر اعوان، معروف سیاسی وسماجی شخصیات لالہ احسن جندران، لالہ سلیم جندران،رانا غلا م مر تضیٰ، سابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ غازی،راجہ قمر یعقوب،اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں، چوہدری بشیر الدین، ملک شوکت مہان، چوہدری علی جندران، شیخ شکیل احمد، شیخ ظہور جہوری،پر یس کلب کہوٹہ کے ممبران راجہ عمران ضمیر م کبیر احمد جنجوعہ،سمیت کثیر تعداد میں معززین کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری شمس جندران اور چوہدری اقبال جندران کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں مولانا ادریس ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے تمام رشتوں میں افضل رشتہ ماں او ر باپ ہوتا ہے ماں باپ اپنی اولاد کے لیے دنیا جان سے مقابلہ کرتے ہیں اور ان کی تعلیم و تر بیت کے لیے اپنی ساری زندگی جد و جہد کرتے ہیں اور پھر اولاد پر بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بڑھے ہو کر اپنے والدین کی خدمت کریں قرآن و سنت کی روشنی میں اگر ان کو بڑھاپے میں پاہیں تو ان کی خدمت کر یں اور ان کے آگے اف تک ناں کہیں انہوں نے کہااو لاد کے لیے ماں اورباپ کا پیار مخلص ہوتا ہے اس میں کسی قسم کا کوئی بھی لالچ نہیں ہوتا۔آخر میں مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب،درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر کھلایا گیا۔
وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ الفاظ کا مجموعہ ہے غریب آدمی کو کوئی ریلیف نہیں
Budget with no relief for public
مٹور:نمائدہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ الفاظ کا مجموعہ ہے غریب آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا سر کاری ملازمین کی تنخوائیوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیر ے کے مترادف ہے جس تناسب کے ساتھ انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا ہے اس طرع سے انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ہے غریب عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے مہنگائی میں مزید اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے عوام کو صرف لالی پاپ دیے ہیں کہاں گے 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں۔ملک عوام کی حکومت کی لفظی گولہ باری کو اچھی طرع سمجھ چکی ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کسی کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آہیں گے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کو دے کر کامیاب کر یں گے۔