DailyNews
Chakswari; Teachers in schools from Distt Mirpur meet with Raja Basharat Iqbal
میرپور جاکرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز ضلع میرپور راجہ بشارت اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسوار ی سے اساتذہ راہنماؤں کے نمائندہ وفدنے گزشتہ روز میرپور جاکرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز ضلع میرپور راجہ بشارت اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انہیں ڈی ای او میرپور ترقیاب ہونے پردلی مبار کبادپیش کی اوران کی ترقیابی کاخیرمقدم کیااوردلی مسرت کااظہار کیاہے اس موقع پرراجہ بشارت اقبا ل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسکینڈر ی سکولز ضلع میرپور نے صدرمعلمین اوراساتذہ راہنماؤں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کے اساتذہ محنتی باصلاحیت اور فرض شناس ہیں اساتذہ اپنے فرائض اوراپنی ذمہ داریوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں ضلع میرپور کے اساتذہ کی کارکردگی شاندارہے نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پرخصوصی توجہ دیتے ہیں جماعت پنجم اورجماعت ہشتم کے سالانہ امتحان کی شاندار نتائج ان کی تسلی بخش اورشاندارکاکردگی کابہترین اظہاراورثبوت ہے اساتذہ اپنے فرائض محنت لگن اورجذبہ فرض شناسی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اساتذہ کے ذمہ ملک وقوم کی خدمت اورنئی نسل کی کردار سازی کااہم ترین فریضہ ہے جس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں اساتذہ کواپنی اہم ترین ذمہ داریوں کاپوراپورااحساس ہے اورہوناچاہیے وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اساتذہ کوبہترین مراعات حاصل ہیں یہ مراعات بہترین کارکردگی کی متقاضی ہیں چکسوار ی کے وفدکی قیادت حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم نے کی وفدمیں حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی مدرس عبدالغفار چودھری اے ڈی چودھری اوردیگرشامل تھے اس موقع پرحاجی جمشیدحسین (ر) پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول راجدہانی صدرمعلم سیدایوب حسین شاہ صدرمعلم چودھری محمداعظم چودھری منیرحسین اوردیگرصدرمعلمین اوراساتذہ بھی دفتر میں موجودتھے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممتازماہرتعلیم راشدواحدقریشی پرنسپل ایلیمنٹری کالج میرپور کی بطورچیئرمین ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی خوش آئنداقدام ہے اس پرحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے آفیسران کاشکریہ اداکرتے ہیں اوراس تعیناتی کاخیرمقدم کرتے ہیں اورراشدواحدقریشی کوچیئرمین ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پرمبار کبادپیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارحاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری وسابق سیکرٹری ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی وسابق اے ای او چکسواری نے راشدواحدقریشی کوچیئرمین ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پر ان کے دفترمیں مبار کبادپیش کرنے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیاہے اس موقع پرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹر چودھری اللہ دتہ بسمل مدرس عبدالغفار بھی ان کے ہمراہ موجودتھے آصف جرال سیکرٹری ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کنٹرولرامتحانات راجہ اونگ زیب سیکریسی آفیسر سیدالطاف حسین شاہ ماہرمضمون آصف عزیز اوردیگربھی دفتر میں موجودتھے۔





