کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے سر صوبہ شاہ کے قریب گاؤں میر گالہ منگرال میں دیسی شراب کی فیکٹر ی پر چھاپہ مار کرستر لیٹر سے زائد شراب برآمد کر کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ایس ایچ او کلر سیداں بشارت عباسی کو مخبر نے اطلاع کی تھی کہ ملزم اورنگزیب عرف شاہزیب ولد مطلوب حسین قوم راجپوت نے گاؤں سکنہ میر گالہ منگرال میں اپنے گھر کے ملحقہ مکان میں بھاری مقدار میں شراب رکھی ہوئی ہے جو مخصوص گاہکوں کو فروخت کرتا ہے جس پرکلر سیداں پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم اورنگزیب عرف شاہزیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ستر لیٹر سے زائد دیسی شراب برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔ادھر اے ایس پی سعودخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلر سیداں پولیس کی حالیہ کاروائی کو سراہا اور کہا کہ یہ کلر سیداں پولیس کی بڑی کامیابی ہے پولیس نے 16خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتارکر لیا۔
Kallar Syedan; In village Mirgala Mangral, man named Aurangzaib son of Matloob Hussain has been arrested by Kallar Syedan police, He was running a factory making alcohol. Aurangzaib was caught red handed after the police raid and was produced to appear in front of press conference by the police.
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں سید عابد حسین شاہ نے کلر سیداں میں دو عدد دواخانوں سمیت ایک لیبارٹری کو سر بمہر کر دیا
Health authorities destroy two chemist selling fake and out of date medicine along with a laboratory
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں سید عابد حسین شاہ نے کلر سیداں میں دو عدد دواخانوں سمیت ایک لیبارٹری کو سر بمہر کر دیا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں نے گزشتہ روز مختلف میڈیکل اسٹورز اور کلینک پر چھاپے مارے جہاں چوآ روڈ پر واقع داؤد دوا خانہ اورگوجرخان روڈ پر واقع شاہ آغا دواخانہ میں زائد المعیاد ادویات پڑی ہوئی تھیں جبکہ بعض ادویات ایسی بھی تھیں جن پر ادویات کی مدت ختم ہونے کی تاریخ درج نہ تھی۔
بیوٹی پارلرز اور ہیر ڈریسر ز اپنے کاروباری سنٹرز کی 30 جون سے قبل رجسٹریشن کرواکر لائسنس حاصل کر لیں
Hairdressers and beauty parlours ordered to register by 30th June
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)محکمہ صحت کلر سیداں نے ایسے بیوٹی پارلرز اور ہیر ڈریسر ز جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن مکمل نہیں کروائی ہے کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے کاروباری سنٹرز کی 30 جون سے قبل رجسٹریشن کرواکر لائسنس حاصل کر لیں اور اس کے بعد رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں سینٹرز کو سیل کر دیا جائیگا۔محکمہ صحت کے مطابق کلر سیداں میں اب تک چار سو کے قریب ہیر ڈریسرز(حجام حضرات) اور بیوٹی پارلرز مالکان نے اپنی رجسٹریشن مکمل کروالی ہے۔