روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ چھنی عالم شیر میں خاتون کے سر کے بال مونڈنے والے دونوں ملزمان ایس ایچ او روات انسپکٹر سلیم نے گرفتار کر لئیے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چھنی عالم شیر کی رہائشی عنبرین بی بی نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ عرصہ 7 ماہ قبل میری شادی تایا زاد سرفراز کے ساتھ ہوئی تھی میں اپنے خاوند کے ساتھ خوشی سے زندگی بسر کر رہی ہوں میرا جیٹھ اعجاز اسلم مجھ پر بری نظر رکھتا تھا اور کئی بار مجھے نیند آور گولیاں کھلا چکا ہے گزشتہ رات میں اپنے خاوند کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران میرے جیٹھ اعجاز سلیم اور عبدالحبیب نے ہمارے کمرے کا دروازہ پر دستک دی جب دروازہ کھولا تو میرے جیٹھ نے میرے شوہر سرفراز کو کہا کہ عنبرین کو طلاق دو اس کے انکار پر عبدالحبیب نے میرے بازو پکڑ لئیے اور اعجاز سلیم نے قینچی سے میرے سر کے بال کاٹ دئیے تاہم ایس ایچ او روات انسپکٹر راجہ سلیم نے بروقت کاروائی کر کے دونوں ملزمان اعجاز سلیم ولد محمد سلیم اور عبدالحبیب ولد عبدالرؤف کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 337 وی ت پ،354 ت پ اور34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Rawat; Ijaz Aslam and his accomplice Abdul Habib have been arrested for forcibly cutting hair of Ambreen bibi in village Channi Allam Sher near Rawat. Ijaz Aslam who is brother in law of Ambreen bibi wanted her to be divorced from her brother and in rage cut her hair with scissor.
سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،پاکستان تحریک انصاف ککھڑی کے راہنماء ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار(ر)چوہدری نثار علی
Past leaders have destroyed wealth of the nation, Subaidar Ch Nisar of Kakhri
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،کرسی کی خاطر دونوں جماعتوں کے سربراہان آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف ہمیشہ سر جوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں ابھی جب احتساب کا وقت آیا تو آصف علی زرداری اور اسکے بیٹے نے دھمکیوں اور الزام تراشی کی سیاست شروع کر دی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ککھڑی کے راہنماء ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار(ر)چوہدری نثار علی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ملک کے دو ٹکڑے کرنے والوں کو قوم جان چکی ہے پاک فوج نے اس وقت بھی بھارت سمیت اسکے حمایت یافتہ ممالک روس،اسرائیل کی فوج کو منہ توڑ جواب دیا تھا جب مشرقی پاکستان پر دن رات بمباری اور گولہ باری کی گئی وزیراعظم عمران خان کو چاہئیے کہ ان دھمکیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کو ٹھوکر مار کر ان دونوں سرابراہان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں مسلح افواج کے دفاعی نظام کو مذید مستحکم کر کے بے روزگاری،غربت کاخاتمہ کیا جائے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔