DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Goat stealing attempt foiled in Morra Phadiyal region of Kallar

موہڑہ پھڈیال ,بکری چور پورے علاقے میں متحرک ہو گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بکری چور پورے علاقے میں متحرک ہو گئے، چور مختلف گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے مختلف دیہات و قصبات سے بکریاں چرا کر گاڑی میں ڈال لیتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں یہ سلسلہ گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے اور اب اس میں مزید تیزی آ گئی ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔اسی طرح گزشتہ روز موہڑہ پھڈیال میں ایک مہران گاڑی جس میں دو مر د اور دو خواتین سوار تھیں انہوں نے بھی بکریاں چرانے کی کوشش کی جو مقامی لوگوں نے مداخلت کر کے ناکام بنا دی۔

Kallar Syedan; Their is growing public concern over goats being stolen in different parts of tehsil Kallar Syedan, in a latest report goat stealing attempt foiled in Morra Phadiyal region of Kallar by local villagers. Farmers are asked to care of their cattle in coming weeks.


دھرنے کے مہروں کو اقتدار دلا کر اب اختتام کو پہنچی، چینی سفارتخانے کے مطابق سی پیک پر کام مکمل بند ہو چُکا ہے

Cpack work has come to complete halt, Qamar ul Islam Raja

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ سی پیک کو روکنے کی جو کوشش دھرنے سے شروع ہوئی، دھرنے کے مہروں کو اقتدار دلا کر اب اختتام کو پہنچی،  چینی سفارتخانے کے مطابق سی پیک پر کام مکمل بند ہو چُکا ہے۔ یوں پاکستان کے خلاف اصل گیم کا پہلا باب مکمل ہوا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دوسرا باب پاکستان کی وزارت عظمیٰ، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر پر یہودی کنٹرولڈ بندے بٹھا کر پہلے باب کے ساتھ ہی مکمل ہوا۔تیسرے باب میں قادیانیوں پر دن بدن بڑھتی نوازشات اور کھلی آزادی پر کام جاری ہے۔اگلے ابواب میں عوام کو روٹی کے لیئے اسقدر ترسانا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ایٹمی اثاثوں سے دستبردار ہو کر روٹی مانگیں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری بھی بدترین آمدہ بجٹ سے توجہ ہٹانے اور احتساب نامی ڈرامے میں رنگ بھرنے سے زیادہ کچھ نہیں۔ زرداری کو آخری الیکشن میں پہلے سے زیادہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں اور ایک صوبے میں اقتدار بھی دلایا گیا۔ اس کے بدلے میں صدارتی الیکشن میں اس نے اپوزیشن کو توڑ کر پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دلوایا۔ اب بھی ضرورت کے تحت اندر کا چکر دلوایا، جو ضرورت پوری ہونے پر باہر آ جائے گا۔


عمران خان نے یہ وعدہ پورا کر دیا۔

Imran Khan completes his election promise of having opposition leaders arrested

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مورال بلند ہوا ہے ان کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے گزشتہ انتخابات سے پہلے قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہو گئے تو وہ لوٹ مار کرنے والے نواز شریف،آصف زرداری کو جیل میں بند کریں گے آج عمران خان نے یہ وعدہ پورا کر دیا۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں محمد گلفراز بٹ، عاصم مختار مغل، محمد آصف کیانی، شاہد عثمان، محسن نوید سیٹھی، قمر آیاز نے کہا کہ آصف زرداری نواز شریف کی گرفتار ی سے نئے پاکستان کی شروعات ہو چکی ہیں آنے والے دنو ں میں لوٹ مار کرنے والے باقی لوگ بھی جیل کی سلاخوں کے اندرہوں گے بلا امتیاز احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے۔


روات کے علاقے چھنی عالم شیر میں خاوند کی موجودگی میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ اپنی بھابھی کے سر کے بال کاٹ ڈالے

Brother in law cuts hairs of sister in law in village Gorra Channi Allam in Rawat

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات کے علاقے چھنی عالم شیر میں خاوند کی موجودگی میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ اپنی بھابھی کے سر کے بال کاٹ ڈالے مسماۃ عنبرین بی بی زوجہ سرفراز سلیم ڈھوک گڑھا چھنی عالم شیر تھانہ روت میں درخواست دی کہ اس کی شادی چھ سات ماہ قبل اس کے تایا زاد سرفراز کے ساتھ ہوئی تھی ہم اپنے گھر میں میاں بیوی راضی خوشی رہتے ہیں جبکہ میراجیٹھ اعجاز سلیم مجھ پر بری نظر رکھتا تھا وہ کئی بار مجھے نیند کی گولیاں کھلا چکا ہے گزشتہ رات میں اپنے خاوند کے ہمراہ کمرے میں موجود تھی کہ رات تقریباً ایک بجے ملزم اعجاز سلیم اور عبدالحبیب نے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا میرے خاوند نے دروازہ کھولا تو اسے اعجاز سلیم نے کہا کہ عنبرین کو طلاق دے دو میرا خاوند نہ مانا تو وہ مجھے زبردستی دوسرے کمرے میں لے گئے جہاں عبدالحبیب نے میرے بازوپکڑ لیے اور اعجاز سلیم نے کینچی سے میرے سر کے بال کاٹ دئیے روات پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button