DailyNewsKahuta

Kahuta; Zaffar Khan Sappari congratulated on Umrah pilgrim

راجہ فرقان جنجوعہ اور راجہ عمران مینوں کی طرف سے معروف سماجی شخصیت ظفر خان سپاری کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ فرقان جنجوعہ اور راجہ عمران مینوں کی طرف سے معروف سماجی شخصیت ظفر خان سپاری کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد۔ معروف سماجی شخصیت ظفر خان سپاری گذشتہ ہفتے قبل عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن پہنچے تھے ظفر خان سپاری کو عمرئے کی ادا ہگی پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ فرقان جنجوعہ آف ممیام راجگان اور راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی ان کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد پیش کی۔ظفر خان سپاری نے راجہ فرقان جنجوعہ اور راجہ عمران مینوں کا شکر یہ ادا کیا۔


امام بارگاہ جاگیر امام حسین ؑبن علی ؑ میں سالانہ مجلس ہذا

Majlis held at Imam bargha

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
امام بارگاہ جاگیر امام حسین ؑبن علی  ؑ میں سالانہ مجلس ہذا۔ ہزاروں عقیدت مند وں کی شر کت۔ ماتم داری، زنجیر زنی اور شبیہ ذوالجناح بھی نکالی گئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ امام بارگاہ جاگیر امام حسین ؑبن علی  ؑبمقام شاہ باغ میں سالانہ مجلس ہذا زیر نگاہ سر کار امام زمانہ،زیر سرپرستی سید فضل حسین شاہ بخاری سر کار ؒ،بادشاہ ساہیں عبدالرشید سرکار باوا کرم علی بادشاہ سر کار منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے امام حسین ؑ سر کار کا پر سہ سر کار امام زمانہ کو پیش کیاجس میں ماتم داری، زنجیر زنی کی گئی،علم سر کار عباس ؑ اور شبیہ ذوالجناح بھی برآمد کی گئی اور ملک بھر کی نامور ماتمی سنگتوں نے شر کت کی اور علمائے کرام اور ذاکر ین نے خطا ب کیا مجلس کے منتظمین سید قاصد حسین شاہ زوار، سید آصف رضا، سید عماد رضا، سید شہباز رضا ایڈوکیٹ، سید فرخ عباس،سید میشم بخاری،سید اشعل عباس بخاری،سیدفطرس حسین بخاری اور دربار کمیٹی سید فضل حسین شاہ بخاری سر کار ؒ،بادشاہ ساہیں عبدالرشید سرکارکے اراکین نے تمام شر کائے میں محفل کے اختتام میں لنگر حسینی تقسیم کیا۔


محمد اقبال کے کزن،محمد فاروق اور محمد محبوب کے والد محترم اورعدیل انجم کے دادا محمد عارف کو سپرد خاک کر دیا گیا

M Arif passed away in Dhok Bangyal, UC Choa Khalsa

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محمد اقبال کے کزن،محمد فاروق اور محمد محبوب کے والد محترم اورعدیل انجم کے دادا محمد عارف کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ڈھوک بنگیال یوسی چو آخالصہ کے رہائشی محمد اقبال کے کزن،محمد فاروق اور محمد محبوب کے والد محترم اورعدیل انجم کے دادا محمد عارف کا گذشتہ دنوں بر طانیہ میں انتقال ہو گیا تھا گذشتہ روز ان کو ان کے آبائی گاؤں ڈھوک بنگیال یوسی چو آخالصہ کے قبر ستان سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے راجہ احمد صغیر آف مٹور، سابق ممبر ضلع کونسل پیر سید راحت حسین شاہ سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔مر حوم کی نمازے جنازہ ممتاز عالم دین مولاناسلیمان نقشبندی نے نمازے جنازہ پڑھائی جبکہ پیر سید ثاقب شاہ نے دعا مانگی۔


میاں محمد شہباز شریف کی وطن واپسی سے مخالفین کے منہ بند ہو گے۔

Mian Shahbaz return welcomed in Pakistan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب منیر ہ یامین ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا میاں محمد شہباز شریف کی وطن واپسی سے مخالفین کے منہ بند ہو گے۔تنقید کر نے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ہمارے قاہدین کا دامن صاف ہے وہ ہر پلیٹ فارم پر آکر سامنا کر سکتے ہیں میاں شہباز شریف طبی معائنیہ کرانے لندن گے تھے مگر موجودہ حکومت کے کچھ زمہ دار افرادنے ان پر بلاوجہ اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا ن لیگ نے ہمیشہ عوام اور ملک کی فلاح و بہبو د کے لیے کام کیا۔موجودہ حکومت کی دس ماہ ناقص کارکر دگی کا خمیازہ ساری قوم بھگت رہی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارے قاہدین میاں برادران تمام عدالتوں سے بے گناہ ہو کر سرخروں ہو نگے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی منیر ہ یامین ستی نے میاں محمد شہباز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو الیکشن سے پہلے بڑھے بڑھے دعوئے کر رہی تھی وہ سب پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں مہنگائی اور بے روز گاری نے ملک کی عوام کو ذہنی طور پر سخت اذیت پہنچائی ہے عوام کی نظر یں میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی پر لگی ہوئی انشاء اللہ آئندہ ملک میں صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button