DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Principal Gov boys high school, Mirpur (F1) Zubair Akhtar Tahir passed away

ممتاز ماہر تعلیم ،پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میرپور زبیر اختر طاہر انتقال کر گئے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں چودھری محمدسعیدعالم حاجی اخلاق احمددانش اللہ دتہ بسمل چودھری مہربان علی قائداساتذہ راجہ شہباز خان شاہدحنیف آفتاب حسین چودھری محمدیاسین نگیال نے ممتازماہرتعلیم زبیراخترطاہر کے انتقال پرملال پراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ممتازماہرتعلیم زبیراخترطاہرپرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایف ون میرپور کے اچانک انتقال سے محکمہ تعلیم آزادکشمیر ایک تجربہ کارباصلاحیت دیانتدار فرض شناس آفیسر اوراساتذہ ایک مخلص ہمدرد غمگسارراہنماسے محروم ہوگئے ہیں ان کی وفات سے پیداہونے والا خلا کبھی پرنہیں ہوسکے گا وہ انتہائی بااخلاق ملنسار ہنس مکھ بڑے کاادب کرنے اورچھوٹے پرشفقت کرنے والے شفیق آفیسر اوراستاد تھے بہت اچھے مقرر تھے بہترین نقیب تھے محکمہ تعلیم آزادکشمیر اوراساتذہ برداری میں بڑی قدر نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اساتذہ راہنماؤں نے انہیں ان کی شاندارعلمی ادبی اورسماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے ان کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔انہوں نے انہیں آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن اورآزادکشمیر ھیڈماسٹرزاینڈسیکنڈری سکول آفیسرزایسوسی ایشن کے راہنما اسسٹنٹ ڈائریکٹرسکولزڈویژن میرپور صدر معلم اورپرنسپل کے طورپر شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے

Chakswari, AJK; Principal Gov boys high school, Mirpur (F1) Zubair Akhtar Tahir has sadly passed away, education department has paid condolences and praised his contributions.


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یونین کو نسل پنڈخورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں تحریک انصاف کی حکومت لوگوں پر کسی عذاب الہی سے کم نہیں جس نے بدترین مہنگا ئی کرکے لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ہر چیزتین سے چار گناہ مہنگی کردی گئی ہے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آ ئے روز مہنگا ئی کا بم گرا دیا جاتا ہے حکمران عوام کا خون نچوڑرہے ہیں جن لوگوں نے تبدیلی کی خواہش میں تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اپنے اپر مسلط کیا تھا آج وہ بھی پچھتا رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خا ن بائیس کروڑ عوام کو یرغمال نہیں بنا سکتے اپوزیشن عوام کو ریلیف دلانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کر رہی ہے جس کے بعد ان ظالم حکمرانوں سے نجات مل جا ئے گی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یوتھ کے مرکزی کوارڈی نیٹر راجہ شجاعت علی خا ن نے کہا کہ مسلم لیگ نے کے قائد میاں محمد نواز شریف کو آئین کی پاسداری ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ایٹمی طاقت بنانے کی سزا دی جارہی ہے جیل کے اندر بیماری کی حالت میں عید کے موقع پر ان کی فیملی کونہ ملنے دینا افسوس ناک ہے حکمران اتنا ظلم و زیادتی نہ کریں کل کو ان کو بھی احساب دینا پڑے گا مسلم لیگ ن کے کارکنان حکمرانوں کے غیر انسانی رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو دیوار پر لگا نے کے بجائے ان کے حقوق کا خیال رکھا جا ئے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکمران ڈکٹیٹر نہ بنیں عوامی نمائندے بنیں ایسا نہ ہو کہ عوام کا قیر اور غضب آ پ پر ٹوٹ پڑے اور آپ منہ چھپانے کے قابل بھی نہ رہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button