کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)دو کمسن بھائی کلر سیداں کے قریب پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب ڈھوک آڑہ کے عبدالطیف قریشی کے بیٹے کلیم لطیف قریشی عمر 11سال اور شہزاد لطیف قریشی عمر 7سال نہانے کے لیئے کلر سیداں کے پھلینہ ڈیم میں اترے اور گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے دونوں مقامی پرائمری سکول کے طالبعلم تھے دونوں کمسن بھائیوں کی نعشیں نکال کر دن ایک بجے ڈھوک آڑہ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں ساجدجنجوعہ،رمضان جنجوعہ،شیر افگن قریشی،مسعود قریشی،ربنواز قریشی،صابر حسین قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan; Two teenage brothers have sadly drowned to death in Phalina dam on Sunday morning. Kalim, 11 and his brother Shezad, 7, son of Abdul Latif Qureshi went for swimming and drowned.
ڈھوک کشمیریاں میں دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو جانے والے تیس سالہ یاسر بٹ کو گاؤں لہڑی کے قریب سپردخاک کر دیا گیا
Yasir Butt murdered in Dhok Kashmiriya buried in village lerri
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کر قریب ڈھوک کشمیریاں میں دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو جانے والے تیس سالہ یاسر بٹ کو گاؤں لہڑی کے قریب سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد، سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،ساجد بٹ،راجہ فیاض یعقوب،قاضی عتیق احمد،ڈاکٹر امتیاز،ڈاکٹر ممتازاور دیگر نے شرکت کی۔یادرہے کہ مقتول یاسر بٹ نے تین ماہ قبل ہی ڈھوک کشمیریاں سے شادی کی تھی جہاں تین ماہ قبل وہ دولہا بن کر آیا تھا اسی گاؤں سے اس کی نعش گھر گئی ہے کلر سیداں پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اس جھگڑے میں ایک فریق کا ایک شخص جاں بحق اور دو افراد جبکہ دوسرے فریق کی دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہیں
آراضی چوڑ مل میں سیاچین میں شہید ہونے والے سپاہی زعفران کے لواحقین سے اظہار تعزیت
Ch Riaz pays condolences to the family of Shaheed Zafran
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ گوجرخان تحصیل شہدا اور غازیوں کی سرزمین ہے جس کے سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے گاؤں آراضی چوڑ مل میں سیاچین میں شہید ہونے والے سپاہی زعفران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے دو سپوتوں نے نشان حیدر حاصل کیا جبکہ ہمارے سینکڑوں دیہات کے قبرستان شہدا سے بھرے پڑے ہیں۔شہدا کے مزارات دشمن کو یہ کھلا پیغام دیتے ہیں کہ ہم مادر وطن کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔
شہریوں کے ڈیٹے کو دشمن کے ہاتھوں جانے سے بچانا ہو گا
Demand for public data to be saved from foreign criminal elements
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)وزارت داخلہ کی غفلت اور لاپرواہی مختلف ویب سائٹس پر پاکستان افغانستان اور بھارت کے شہریوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہے اس طرح کی ویب سائٹس پر کسی بھی شہری کے موبائل نمبر کو درج کریں تو ویب سائٹ پر اس کا نام شناختی کارڈ نمبر اور مکمل پتہ سامنے آ جاتا ہے جبکہ شناختی کارڈ نمبر انتہائی اہم اور پوشیدہ ہوتا ہے اس کا اس طرح ہر کسی کے علم میں آ جانا بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔مختلف ویب سائٹس پر افغانستان کے چار،پاکستان کے پانچ اور بھارت کے دس نیٹ ورکس میں سے کسی بھی موبائل نمبر کو درج کرنے کی صورت میں اس کے مالک کا سارا ڈیٹا سامنے آ جاتا ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے وزارت داخلہ کو خواب غفلت سے بے دار ہو کر اپنے شہریوں کے ڈیٹے کو دشمن کے ہاتھوں جانے سے بچانا ہو گا۔