چوآ خالصہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔مخیر حضرات کے تعاون سے بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ اس وقت بہترین ہسپتالوں میں شمار کیا جا رہا ہے،یہاں پر صرف آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود نہیں باقی تمام سہولیات موجود ہیں،بچوں کی پیدائش کے بعد آکسیجن کی ضرورت کو صدر پی ڈبلیو اے یو کے محمد شبیر راجہ نے پور کر دیا بلکہ انہوں نے ایک عدد واٹر ڈسپنسر اور بیک اپ کے لئے دو عدد بیٹریاں بھی مہیا کر دی ہیں،محمد شبیر راجہ نے یہ آلات اپنی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے دئیے ہیں،اس سے پہلے بھی انہوں نے اس ہسپتال کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں،اس سے قبل خالد بھٹی ٹکال،گلاسگو یو کے،سیاسی و سماجی شخصیت محمد ظریف راجا،ملک نثار یو کے،چوہدری وقاص گجر،محمد زرین بھٹی ٹیالہ یو کے،ایل ایچ وی زینت پروین،ڈاکٹر اسد شاہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ سمیت کئی دوستوں نے اس ہسپتال میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے،ڈاکٹر محمد انور اور ڈاکٹر محمد اشفاق قریشی نے بی ایچ یو کی بہتری کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے،ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔