چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حلقہ دو چک سواری اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن ٓفیسر مردانہ و نسواں کی عمارات نہ ہونے کیوجہ سے دفاتر یونین کونسل اور پرائمری سکولز کی عمارات میں قائم ہیں بجٹ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی عمارات کے لیے رقم مختص کی جائے تفصیلات کے مطابق چکسواری اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی تین آسامیاں ہیں دو مردانہ اور ایک نسواں دو دفاتر سرکاری سکولز اور اور ایک یونین کونسل کی عمارت میں قائم ہے اپنی عمارات نہ ہونے کیوجہ سے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے حکومت کو چاہیے کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی عمارات کے لیے آمدہ بجٹ میں رقم مخض کی جائے اور اے ای او آفس کی عمارات تعمیر کی جائیں تاکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفاتر اپنی عمارات میں منتقل ہو سکیں اور انکی مشکلات کم ہو سکیں
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر سابق پولیٹیکل کوارڈی نیٹربرائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی اور مسلم لیگ ن اولڈ ھم برانچ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کا دوبارہ الیکشن جیت کر وزیر اعظم بننا مسلمانوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے مودی کو پاکستان اور اسلام دشمنی کا ووٹ ملا ہے گزشتہ ادوار میں مودی سرکار نے مقبو ضہ کشمیر میں جو ظلم و زیادتی کی داستانیں رقم کی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اس سے قبل کہ مودی سرکار کشمیر یوں پر اپنے ظلم کی شروعات کرے حکومت پاکستان عالمی برادری کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کشمیر کو پوری تیاری کے ساتھ اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھا ئے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لا زوال قربانیوں کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت پوری دنیا میں فلش پوئنٹ بن چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ابھی تک مقبوضہ وادی میں ہونے والے بد ترین مظالم پر کو ئی پالیسی نہیں بنا ئی جس کے لئے کشمیریوں کے دلوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر کے ممبر سینٹرل ایگز یکٹو اور سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی ضلع میر پور راجہ محمد ریاض نے کہا کہ ویسے تو عید الفطر ہمارے لئے انتاہی خوشی کا دن ہے جس کو ہم ہر سال مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں مگر ہماری عید کی حقیقی خوشیاں اس وقت ہونگی جب مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی بھارتی سنگینوں کے سائے تلے چھٹکارہ حاصل کرکے ایک آ زاد فضا میں ہمارے ساتھ عید منا ئیں گے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پوری ریاست مقبوضہ کشمیر سمیت تمام کشمیر ی سب ملکر عید یں منا ئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اس عید الفطر کی خوشی کے موقع پر میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے جو بے شک قائم رہنے کے لئے بنا ہے اس ملک کوہر طرح کی بری نظر سے بچا کر رکھے۔
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک تحریک کا نام ہے جس نے مسلمانوں کے لئے ایک الگ ملک بنانے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں یہ عظیم ملک حاصل کیا تھا جو رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا ہم لوگ پہلے پاکستانی ہیں پھر کشمیری ہیں پاکستان ہے تو ہم بھی ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا خدانہ کرے اگر کوئی مشکل وقت آیا تو سب سے پہلے کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرینگے ملک کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تررقی اور خوشحالی کے لئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے انتھک محنت اور جرات مندانہ فیصلے کرتے ہو ئے ملک کو نہ صرف ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کیا بلکہ ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ایک نا قابل تسخیر ملک بنا یا ہے۔
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سالار علیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہا کہ مسلم کانفر نس ایک تحریک اور نظریے کا نام ہے جو لوگوں کے ذہنوں اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے مسلم کانفر نس کے قائدین کا ریاست کے اندر ایک نمایا کردار ہے جن کے کارناموں کی تاریخ بھری پڑی ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر چودھری مظفر علی ظفر اور ضلعی نائب صدر حاجی عبدالجباربھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کا نہایت ہی روشن مستقبل ہے ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کی یہ خوش قسمتی ہے کہ جن کو سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خا ن جیسا ذہین دور اندیش لیڈر ملا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کو اقتدار کی کوئی خواہش نہیں اس نے بہت اقتدار دیکھا ہے اگر جدوجہد کررہی ہے تو وہ صرف ریاستی عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد کر رہی ہے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما ملک محمد نذیر نے ایک بیان میں کہا میری ذاتی رائے میں پاکستان اور آزادکشمیر میں پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔یہ نظام صرف چند لوگوں کو نوازنے کے لیے بنایا گیا ہے۔حالانکہ صدارتی نظام میں اخراجات کم ہوتے ہیں۔جس وجہ سے قرضے نہیں لینے پڑتے۔صدارتی نظام کے لیے پاکستان کے عوام کی رائے معلوم کی جائے۔پارلیمانی نظام میں زکوٰۃبھی عوامی نمائندے آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں۔صرف خالد ابراہیم مرحوم نے زکوٰۃ کی رقم لینے سے انکاری ہوئے۔گزشتہ حکومتوں نے پاکستان کوبے دردی سے لوٹااور ملک کو قرضوں کے چنگل میں پھنسایا گیا۔اب یہ قرضے بمعہ سود واپس کرنے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم کوآئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا حالانکہ انہوں نے کہا تھاکہ وہ یہ قرضے نہیں لیں گے۔یہ کیسا نظام ہے جس میں غریب قوم کے نمائندے قرض لے کر کرکٹ پر خرچ کریں۔امریکہ، جاپان اور جر منی کی کرکٹ ٹیم نہیں ہے کیا وہ ترقی یافتہ نہیں ہیں؟ہمارے حکمران الیکشن سے پہلے قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ان کی ٹیکس آمدن کو ٹھیک طریقے سے استعمال کر یں گے۔مگر ہماری بدنامی والی کھیل پر عوام کا پیسہ ضائع کرتے ہیں اور اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے۔ممبران اسمبلی حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں اور اپنے مفادات کا تخفظ کرتے ہیں۔پاکستان کا معاشی بحران سے نکالنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام رائج کیا جائے۔اس کے لیے ریفر ینڈم کرایا جائے۔پاکستان کی عوام غربت کی زندگی گزار رہے ہیں مگر حکمران اور ان کے حواری زکوٰۃ کی رقم لے کر عیاشی کرتے ہیں اور بیانات بھی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے وزیراعظم کے خلاف جاری کر دیتے ہیں جب تک نظام نہیں بدلے گااس وقت تک پاکستان میں تبدیلی نہیں آسکتی۔چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آسکتی۔آزاد کشمیر ایک چھوٹا سا خطہ ہے جس کے تین ضلع ہوتے ہیں۔مگر آج آزاد کشمیر میں کابینہ امریکہ اور برطانیہ اسے بھی زیادہ ہیں۔یہ عوامی نمائندے اپنے مفادات کے لیے آپس میں اسمبلیوں میں لڑتے ہیں۔عوام ان کی لڑائیوں سے تنگ آچکے ہیں۔عوام نے اب ٹی وی پر مقابلے دیکھنے چھوڑ دئیے ہیں۔وہ اسمبلی میں ان لڑائیوں کو دیکھ لیتے ہیں۔ایک ایک اجلاس پر عوام کا اربوں روپے ضائع کیے جارہے ہیں۔زکوٰۃ کا نظام پاکستان میں جنر ل ضیاء الحق نے رائج کیا تھا۔اب جب عوامی نمائندے زکوٰۃ کی رقم ہڑپ کر تے ہیں تو غریب عوام یہ حق تو رکھتے ہیں۔زکوٰت کھانے والے غریبوں کے ہمدرد اور خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔مدینہ کی ریاست میں زکوٰۃ لینے والاکوئی نہیں ہوتاتھالیکن دینے والے بہت تھے۔اب زکوٰۃ لینے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جب غریبوں کی کمائی امیر لوگ ھڑپ کر جائیں تو غریب کہاں جائیں۔خالصہ سرکار رقبہ کوکڑور پتی ناداروں نے الاٹ کرا لیا۔
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق کی صدارت ایک تعزیتی اجلا س ہو اجس میں عبداللہ خان،محمد مشتاق چغتائی،عبدالغفور چغتائی،یونین آف جنرنلسٹ ضلع میرپور کے نائب صدر حکیم طارق حسین،شہزاد اشرف،محمد اخلاق چغتائی قاری محمداکرم نیازی،ویگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈڈیال شہر کی مشہور شخصیت محمد شفیق بھٹی کے بڑے بھائی خافظ مجید چشتی جو چند روز قبل 27رمضان کی شب کو اچانک وفات پائے گئے جو ساری زندگی دین کی خدمات کی صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق نے انہوں اپنی ساری زندگی دین کے لئے وقف کی تھی آخر میں دعا کی اور لواحقین کو صبر جمیل اعطا کریں آمین