کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اسلحے کا آزادانہ استعمال دوطرفہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔تمام زخمیو ں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، یہ واقعہ کلر سیداں شہر کی نواحی بستی کمبیلی صاد ق کی ڈھوک کشمیریاں میں پیش آیا جہاں کسی بات پر دن کے وقت فریقین کے بچوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس کی صلح ہو گئی تھی۔دونوں فریقین قریبی رشتہ دار ہیں مگر رات ساڑھے گیارہ بجے فریقین کے درمیان ایک بار پھر میدان جنگ سجا دونوں اطراف سے اسلحے کا استعمال ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہو ئے زخمیوں کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا جہاں تیس سالہ عامر بٹ ولد اخمد بٹ ساکن لہڑی تحصیل کہوٹہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دونوں فریقین کے دیگر زخمیوں میں فرحان ولد آیاز عمر تیس سال،ارتضیٰ حسن ولد امتیاز حسین عمر اکیس سال، فرخ بٹ ولد محمد بشارت عمر باون سال،اسامہ بٹ ولد عامر بٹ عمر اٹھارہ سال، مہوش بٹ زوجہ مدثر بٹ عمر انتیس سال،بینش بٹ زوجہ وسیم بٹ عمر ارتیس سال شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Kallar Syedan; A row over children fight between relatives in Dhok Kashmiryan, Kambeeli Sadiq led to Amir Butt (Pictured above) of village Leri being shot dead while six others being taken to hospital in Pindi. Kallar Syedan police have registered murder case and are investigating.
متعدد نوجوانوں کی مویشی چراتی 14سالہ دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی یہ واقعہ سرصوبہ شاہ کے قریب گاؤں میر گالہ منگرال میں پیش آیا
Teenage girl allegedly raped in village Mirgala Mangral
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)متعدد نوجوانوں کی مویشی چراتی 14سالہ دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی یہ واقعہ سرصوبہ شاہ کے قریب گاؤں میر گالہ منگرال میں پیش آیا کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مسماۃ نسیم اختر نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی (ز) عمر 13,14برس دن گیارہ بجے اپنے مال مویشی لے کر جنگل کی جانب چلی گئی جہاں مسمیان عابد خان ولد جمشید، مرتضیٰ ولد شیر زمان، مزمل حسین اور دیگر نے اس سے زیادتی کی جبکہ مرتضیٰ ولد شیر زمان نے پستول نکال کر دھمکی بھی دی کہ اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو جان سے مار دیں گے۔کلر سیداں پولیس نے زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعے کی خاص بات یہ ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ برس کا ہے فریقین کے درمیان معاملات چلتے رہے اور کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث اب مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
راولپنڈی سے کلر سیداں آنے والی فیملی مرید چوک کلر سیداں میں ٹریفک حادثہ کا شکار
Family from Pindi injured in a car accident near Mureed Chauk
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)راولپنڈی سے کلر سیداں آنے والی فیملی مرید چوک کلر سیداں میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں چھ ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ، والد اور بڑا بھائی شدید زخمی ہو کر راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئے۔حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔خرم شہزاد سکنہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں سکتھ روڈ راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔گزشتہ روز میں شام چار بجے کے قریب اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سسرال عید منانے جا رہا تھا کہ مرید چوک کلر سیداں میں ایکس ایل آئی کار کے ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے میری اہلیہ اور سخت مضروب ہو گئے جبکہ چھ ماہ کی بچی راولپنڈی ہسپتال لے جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔دریں اثناء ایک تیز رفتار گاڑی مہیرہ سنگال کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو خواتین اور ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔دو مختلف حادثہ میں نقاش کلیم سکنہ لودھراں،ندیم احمد اور حاجی محمد موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امدا کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔
دربار عالیہ عید گاہ شریف کے خلیفہ کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ وینس میں اپنے تبلیغی دورہ کے موقع پر سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال وینس کی رہائش گاہ پر اپنے مریدین سے خطاب
Khaleefa Eid Gha Shareef visits Morra Vaince at Raja Iqbal Vaince
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)دربار عالیہ عید گاہ شریف کے خلیفہ کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ وینس میں اپنے تبلیغی دورہ کے موقع پر سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال وینس کی رہائش گاہ پر اپنے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل نظام مصطفی کے عملی نفاذ میں ہے۔امت مسلمہ اس وجہ سے مسائل اور مشکلات سے دو چار ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔سیرت طیبہ کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف نفرتیں پھیلانے والے اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں۔اسلام امن و سلامتی،محبت اور رواداری کا دین ہے،انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کی برکتوں سے فیضیاب ہونا ہماری خوش قسمتی ہے۔مملکت خداداد اور پاکستان سب قدر کا انعام ہے،کوئی طاقت اسے نہیں مٹا سکتی۔انہوں نے مریدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دین تعلیم ضرور دلوائیں۔ایک حافظ قرآن دس لوگوں کی شفاعت کر کے انہیں جنت میں لے جائیں گے۔