کہوٹہ کے علاقہ پنیالی کے مقام پر ٹریفک حادثہ 5افرادزخمی۔حادثہ تیز رفتارایکس ایل آئی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔محکمہ پولیس، سٹی ٹریفک پو لیس کا کوئی بھی اہلکار موقع پر ناں آیا۔راجہ تصدق جنجوعہ اور دیگر افراد نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں گذشتہ ماہ سے آئے روز ٹریفک حادثوں کی وجہ سے متعدد افراد کی اموات ہو چکی ہے اور کئی افراد زندگی بھر کے لیے معذور ہوچکے ہیں مگر اس کو اٹاڑی ڈرائیوروں اور ان کی کھٹارہ گاڑیوں کے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی بھی نظام نہیں ہے ان کو چیک کر نے والی متعلقہ اتھارٹی کی پر اسرار خاموشی معنی خیز ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے کرتے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ محکموں کو ایسے اناڑی ڈرائیوروں اور کھٹاری گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا حکم دیا جائے۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
Kahuta; A Speeding driver caused accident near village Panyali, in which five were injured, Rescue services arrived as the injured were taken to hospital.
بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں عید ملن پارٹی
Raja Babu Zaffar Iqbal holds eid reception for Raja Sagheer Ahmed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں عید ملن پارٹی۔گذشتہ روز ممیام راجگان کی رہائشی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال،راجہ فرقان جنجوعہ کاشی نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے اعزازمیں پرتکلف عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں، انجیئنر راجہ بلال،راجہ طیب جنجوعہ، راجہ عمران، راجہ حیدراور دیگر نے شریک کی۔ راجہ بابو ظفر اقبال نے اپنے مہمان صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔معزز مہمان صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے اپنے میز بان راجہ بابو ظفر اقبال،راجہ فرقان جنجوعہ کاشی کا شکر یہ ادا کیا۔
چوہدری حاجی شفقت محمود نے ہمراہ معروف صحافی شیخ قمر السلام کے کھڑی شریف حضرت میاں محمد بخشؒ کے دربارپر حاضری
Haji Ch Shafqat Mahmood and journalist Sheikh Qamar Ul Islam visit Kharri shareef shrine
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق ممبر ضلع کونسل معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حاجی شفقت محمود نے ہمراہ معروف صحافی شیخ قمر السلام کے کھڑی شریف حضرت میاں محمد بخشؒ کے دربارپر حاضری دی اس موقع پر انہوں نے اپنے لیے اپنے پیارے ملک اور تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی۔اپنے بیان میں چوہدری حاجی شفقت محمود نے کہا کہ ولی اللہ کے مزار ہمارے لیے رشدو ہدائیت کا روشن مینار ہیں ان کی تعلیمات پر عمل کر نے سے زندگی سنورجاتی ہے۔