DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Professor Ali Qureshi drowns to death while saving a child at Nala Ling

نالہ لنگ,بھتیجی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے چچا ڈوب کر جان بحق ہو گیا

بھتیجی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے چچا ڈوب کر جان بحق ہو گیا۔نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سمیت ہزاروں افرادکی شر کت۔کہوٹہ ڈگری کالج کے پروفیسر علی قریشی عید کے دوسرے دن کہوٹہ کے علاقہ سوڑمنجن میں اپنی فیملی کے پکنک منانے آئے تھے کہ ان کی چھوٹی بھتیجی وہاں موجود نالہ لنگ کے گہرئے پانی میں چلی گئی بچی کی چیخ و پکا ر سن کر پروفیسر علی قریشی نے پانی میں چھلانگ لگا دی انہوں نے بچی کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر باہر پھینکا اور خود اپنے توازن پر قابو ناں پا سکے اور گہر ئے پانی میں چلے پروفیسر علی قریشی کو تیراکی سے واقف نہیں تھے اور وہ گہرئے پانی میں ڈوب گے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو نکالا۔ پروفیسر علی قریشی کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبز وار ی بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ، پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ وحید احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،مولانا قاری عثمان عثمانی،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ حاجی ملک منیر اعوا ن،پروفیسر محمد تنویر،پروفیسر آصف کھٹڑ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ، حوالدار سعید کھٹڑ،عاصی جنجوعہ، صحافی ملک عامر محمود، ممبران پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی، راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی۔  مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Professor Ali Qureshi drowned to death while saving his niece at Nala Ling, According to witness the niece of Professor Ali Qureshi fell in to water and he jumped in to water and threw her to safety but swept away by strong currents himself.


کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی رمضان ٹرانسمیشن کے اختتامی پروگرام نے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے

Kahuta press media centre transmutation during Ramadhan praised

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی رمضان ٹرانسمیشن کے اختتامی پروگرام نے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے اندرون اور بیرون ممالک ہزاروں لوگوں نے روگرام کو دیکھا کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے میزبان سنیئر صحافی اصغر حسین کیانی، افتخار احمد غوری اور انکی پوری ٹیم کو کہوٹہ جیسے پسماندہ علاقے میں رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی ٹرانسمیشن چلانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا رمضان ٹرانسمیشن کا اختتامی دعائیہ پروگرا م گزشتہ روز قدیر لائبریری میں منعقدہ ہوا جس میں رمضان کے پورے مہنیے میں شرکت کرنے والے تمام مکتب فکر کے علمائے کرام ثنا خوان مصطفےٰ ﷺ قاری حضرات کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کہوٹہ حاجی ملک منیر اعوا ن،مذہبی سکالرز، پریس کلب کہوٹہ کے ممبران حاجی عبدالرشید، سعید افضل چوہان، راجہ عمران ضمیر،کبیر جنجوعہ،راجہ شاہد اجمل، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی پیر سید زبیر شاہ، صاحبزادہ ادریس ہاشمی، مولانا قاری محمد ّ آمین،حافظ عبدالصبور سیفی، حافظ عبداللہ عباسی، پروفیسر آصف کھٹڑ او دیگر نے کامیاب رمضان ٹرانسمیشن کے انعقاد پر سنئیر صحافی اصغر حسین کیانی، افتخار احمد غوری،محمد افضال شمسی، فیضان جنجوعہ، ارسلان اصغر کیانی، اختشام اصغر کیانی، قاری صغیر، عامر رضا عطاری اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا مشہور ثنا خوان مصطفےٰ ﷺ حافظ فیاض عباسی  نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ کہوٹہ پریس میڈیا سٹر کی اس ٹرانسمیشن میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اگٹھا کر کے ملی اور مذہبی ملی یکجہتی کا ثبوت دیا حاجی ملک منیر اعوان اور ملک منیر اعوان کی جانب سے علمائے کرام اور پوری ٹیم اور صحافی برادری کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا جبکہ نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیرنے کامیاب کامیاب ٹرانسمیشن کی خوشی میں کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی ٹیم اور صحافی برداری کو انعامت سے نوازا جبکہ اس موقع پر بابائے صحافت صوفی محمد ایو ب چوہان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ور انکے لیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی اصغر حسین کیانی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک منیر اعوان، راجہ عمران ضمیر نے علمائے کرام، صحافی برادری، نعت خواں حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button