کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام چاندرات اور عیدالفطر کے ایام میں کہوٹہ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں (15) سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایمبولینس سروس گزشتہ کئی ماہ سے بند ہونے پر شدید زخمی مریضوں کے لواحقین کا زبردست احتجاج۔ ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ اور دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کے اراکین راجہ عمران ضمیر و دیگر نے شدید زخمیوں کو پرائیویٹ ایمبولینس اور گاڑیوں کے ذریعے راولپنڈی ریفر کیا۔ اس موقع پر پنجاڑ، بنڈھیا، کوٹلی روڈ، نارہ اور گردونواح کے درجنوں معززین و لواحقین ہسپتال میں جمع ہو گئے۔ اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ (9) ماہ سے موجودہ حکومت کے آتے ہی ایمبولینس سروس ہسپتال سے بند ہے۔ ہسپتال کی ایمبولینس گاڑیاں غائب کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ ریسکیو 1122کی عمارت بھی تیار ہے۔ اس میں نہ عملہ، سٹاف اور نہ فرنیچر اور سامان و گاڑیان فراہم کی گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
Kahuta; Total of 15 people were injured in traffic accident in Kahuta region during eid ul fitr festival, the situation got worst as their was no ambulance service not being available.
ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں عیدالفطر مذہبی عقیدت، جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
Largest eid ul fitr celebrations held in Baghar Shareef
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں عیدالفطر مذہبی عقیدت، جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ سکیورٹی، صفائی، پولیس اور انتظامیہ کے شاندار و بہترین انتظامات پرشہریوں کا زبردست خراج تحسین۔ تحصیل بھر میں عید کا سب سے بڑا جتماع دربار عالیہ بگہار شریف میں ہو اجہاں مفکر اسلام و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان سجادہ نشین پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ کہوٹہ شہر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ سخی سبزواری دربار میں عالم دین مخدوم زادہ ادریس ہاشمی کی امامت میں ہوا۔ پیر سید زبیر احمد شاہ نے عید کی نماز مدرسہ جمالی القرآن میں پڑھائی۔ جبکہ مولانا عبدالشکور حمادی نے جامع مسجد عثمان غنی کلر روڈمیں، مولانا عبداللہ عباسی نے جامع مسجد طیبہ فیض سلطان دھپری میں، پیر پروفیسر حافظ عبدلصبور صیفی نے جامع مسجد سکرانہ میں، ممتاز مذہبی رہنما مولانا صاحبزادہ ظہور اعوان نقیبی نے جامع مسجد فیضان مصطفی پنڈی روڈ میں، مولا نا عبداللہ عابد نے جامع مسجد مدنی میں،نوجوان عالم دین قاری حافظ عثمان عثمانی نے مکی مسجد میں اور مفتی محمود الحسن نے مدرسہ دار الھدٰی میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا۔ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس علمائے کرام نے دیا۔ اور عید الفطر کی نما ز پڑھائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر وزیر زمان، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال، اے ایس پی کہوٹہ سعود خان، ایس ایچ او کہوٹہ سردار ذوالفقار، عملہ صفائی کے انچارج، لیبر عباس، سپروائزر نذیر، محمد عمران انچارج اور عامر اشتیاق، احمد سعید قریشی میونسپل آفیسر فنانس، راجہ عمر حیات انسپکٹر، سول ڈیفنس انچار ساجد منہاس، عبدالشکور کھٹٹر، راجہ جاوید سلطان، عدیل امتیاز، تصدق حسین، ملک اکرام، نائب قاصد سجاد و دیگر نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے۔