DailyNewsHeadline

London; Large number of Paksiatni community celebrating eid today Wednesday while some celebrated on Tuesday as well

برطانیہ میںمنگل کے روز عید منالی جبکہ پاکستانیوں کی بھاری اکثریت سمیت ایک بڑی تعداد بدھ کے روز عید منارہی ہے

لندن;  برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی حسب سابق ایک مرتبہ پھر تقسیم ہوگئی ہے اور بعض مسلمانوں نے منگل کے روز عید منالی جبکہ پاکستانیوں کی بھاری اکثریت سمیت ایک بڑی تعداد بدھ کے روز عید منارہی ہے ۔ اگرچہ برطانیہ میں پیر کی شب سے چاند کی رویت کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم اس کے باوجود سعودی عرب کو فالو کرنے والی مرکزی مسجد ریجنٹس پارک نے سعودی عرب میں چاند نظر آنے کی اطلاعات کے فورا بعد برطانیہ میں بھی عید کا اعلان کردیا حالانکہ اس وقت برطانیہ میں ابھی سورج نکلا ہوا تھا اور افطار کا وقت رات 9 بجکر 20 منٹ پر تھا۔

اس سلسلے میں سعودی عرب کے اعلان کو ماننے والے پاکستانی مسلمانوں کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ برطانیہ میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی مگر چونکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں اس لئے برطانیہ میں بھی منگل کو ہی عید ہوگی جبکہ ماضی میں سعودی عرب کے اعلان کو فالو کرنے والی بعض برطانوی مساجد بھی نے اس سال سعودی اعلانسے بغاوت کردی ہے اور عید بدھ کے روز منانے کا اعلان کیا ہے۔

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے تین جماعتوں کا اہتمام کیا گیا تھا تینوں جماعتوں میں کافی رش دیکھنے کو آیا۔ نماز کے امت مسلم کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کی گئی نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے کو گلے ملتے رہے ہر کسی کے چہرے پر خوشی نظر آتی رہی بوڑھے نوجوان اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ آخری نماز میں عورتوں کے لیے خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا.

London; Muslims around the world are celebrating the three-day Eid al-Fitr festival, which marks the end of the fasting month of Ramadan. IN UK Eid was celebrated by larg number of Pakistani community on Wednesday, while who follow Saudi Arabia celebrated on Tuesday. Hafiz Adnan Zaheer of Thathi, Gujar Khan performed namaz e eid at Slough Jammia Masjid with large number of Pakistani community.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button