کہوٹہ کے نواحی گاؤں بھگون میں نوجوان فائر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ قتل یا خودکشی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ کہوٹہ کے نواحی گاؤں بھون کے رہائشی جوان شیر ان ولد فدا حسین عمر (22)سال کی نعش جوکہ خون میں لت پت تھی کو سول ہسپتال کہوٹہ لایا گیا۔ متوفی کے جسم پر فائر لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او کہوٹہ سردار ذوالفقار پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے۔
Kahuta; Sheran Hussain, 22, son of Fida Hussain has been found shot dead in village Bhoon, Kahuta police are investigating and have not ruled out murder or suicide.