DailyNews
Dadyal, AJK; Teachers organisation Mirpur demand teachers upgrading
اساتذہ کے گریڈاپ کئے جائیں,ٹیچر آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری سعید عالم
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
ٹیچر آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چوہدری سعید عالم نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتا ہو ں کہ اساتذہ کے گریڈاپ کئے جائیں پرائمری مدرسین ومعلمات کو B-14اور جونئیر مدرسین ومعلمات کو B-16اور سنیئر مدرسین کو B-17دیا جائے یہ بات انہوں نے ڈڈیال ماسٹر عبدالمالک کیساتھ ٹیلی فون سے خطاب کہی انہوں نے ماسٹر عبدالمالک کیساتھ بات کرتے ہو ئے کہا کہ ٹیچر آرگنائزیشن نے ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ اس بجٹ میں اساتذہ کے اپ گریڈکا نوٹیفکیشن جاری کروائیں گے اس موقع پر ماسٹر عبدالمالک بٹ نے کہا کہ اگر اس بجٹ میں اساتذہ کے اپ گریڈ یشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو ا تو ہم پورے آزاد کشمیر کے اساتذہ معلمات سٹرکوں پر ہو نگے اور پھر دمادم مست قلندر ہو گا ماسٹر عبدالمالک بٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان مطالبہ کیا ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ اساتذہ کی تنخواہیں 100فیصد بڑھاؤں گا اب وقت قریب آگیا ہے کہ آپ اپنا وعدہ پورا کریں اور سرکاری ملازمین کے پچھلے تین سالوں کے ایڈہاک الاؤنسئزکو ضم کر کے سکیل ریوائز کئے جائیں اور خاطر خواہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے کیونکہ مہنگائی آسمان کو چھور رہی ہیں