بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول اور اس کے گردو نواح میں ہلکی ہککی بارش گرمی کی شدت میں کمی روزہ دار خوش ہو گئے۔ عوام کے چہرے کھل اٹھے۔گزشتہ چار پانچ روز سے ٹیمپریچر 41 سے زیادہ رہا ہے جس سے سخت گرمی بڑھ گئی تھی اور روزہ دار بھی گرمی کی وجہ سے پریشان تھے تا ہم آج گہرے بادل چھا گئے جس سے ہر ایک کے چہرے پر خوشی چھا گئی اور جونہی سر شام ہلکی ہلکی بارش شروع ہوئی تو بچے جوان سبھی خوش ہوئے اور بارش میں بھیگتے رہے۔اس بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ چار پانچ روز سے انتہائی شدت کی تھی۔