جامع مسجد بلال میں تکمیل قرآن پاک کی محفل سے خطیب مسجد بلال مولانا قاری محمدآمین اور نوجوان عالم دین مولانا عطاالرحمن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ پاک کی وہ رشن آسمانی کتا ب ہے جو سر چشمہ ہدائت ہے۔جب کوئی حافظ قرآن کسی قبر ستان سے گزرتا ہے تو اللہ پاک اس حافظ قرآن کی بر کت سے اللہ پاک کے حکم سے اس دن کے لیے گناہ گار اہل قبورپر عذاب روک دیا جاتا ہے۔روزہ اللہ پاک سے قربت کا ایک بڑا ذریعہ ہے تقویٰ عشق کا نام ہے جو بندہ اپنے رب سے عشق کر تا ہے وہی اس کے لیے روزہ رکھتا ہے اور اللہ پاک نے اپنے فرشتوں کو کہ رکھا ہے کہ جب کوئی میرا بندہ نیک عمل کر ئے تو تم اس کی نیکی لکھو مگر جب کوئی ماہ رمضان میں میرا نیک بند ہ روزہ رکھتا ہے تو تم صرف اس کا روز ہ لکھو نیکی نہیں کیونکہ روز ہ میر ئے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا ان خیالا ت کا اظہار جامع مسجد بلال میں تکمیل قرآن پاک کی محفل سے خطیب مسجد ہذا مولانا قاری محمدآمین اور نوجوان عالم دین مولانا عطاالرحمن نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عظمتوں والا رب اپنے بندے سے بے حد پیار کر تا ہے جب بندہ اپنے رب کی طرف سے ایک قدم چلتا ہے تو اللہ پاک دس قدم چل کر اپنے بند ے کی طرف آتا ہے انسان جب صرف اللہ پاک کی راہ پر چلتا ہے اسی کا کہنا مانتا ہے اس کی زندگی کا اٹھنا، بیٹھنا، کھانا، پینا اللہ کی رضاء کی خاطر ہوتا ہے تو اللہ پاک اپنے بند ے کی راہ میں آسانیاں ہی آسانیاں پیدا کر دیتے ہیں اس کی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔محفل پاک میں ڈاکٹر محمد نجیب، شیخ محمد خالد، شیخ حاجی رمضان،ماجد جنجوعہ سمیت دیگر علمائے دین اور اہل محلہ نے شر کت کی۔آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا سابق چیئرمین کہوٹہ راجہ محمد یعقوب کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi pays condolence’s to Raja M Yaqoob on death of his brother
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا سابق چیئرمین کہوٹہ راجہ محمد یعقوب کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب کے بھائی اور راجہ طارق عظیم کے والد محترم حوالدار راجہ محمد عظیم گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گے تھے ان کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان،مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے ہمراہ لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،ممبران پریس کلب عمران ضمیر جنجوعہ اور کبیر احمد جنجوعہ ان کی رہائش گا ہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحۃ خوانی کی۔