DailyNews

Dadyal, AJK; Raja Basharat Iqbal congratulated on being appointed District education officer

راجا بشارت اقبال کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بننے پر مبارکباد

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
راجا بشارت اقبال کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل صدر ٹیچرز آرگنائزیشن چوہدری محمد امین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری محمدامین نے کہاکہ راجابشارت اقبال ایک باصلاحیت اورمتحرک آفیسر ہیں ان کی بحیثیت ڈسٹرکٹ ایجویشن آفیسر تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ انتظامی عہدوں پر کام کرنے کی وجہ سے وہ محکمانہ امور کو باریک بینی سے جانتے ہیں جس سے انتظامی معاملات کے ساتھ ساتھ ٹیچرز مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی چوہدری محمد امین سابق تحصیل صدر نے کہاکہ راجا بشارت اقبال نے بطور صدر معلم، بطور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر بہترین انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھی نمایاں کام سرانجام دیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد عمران،محمد توصیف، اظہر شمیم، محمد عرفان، راجا طارق محمود موجود تھے۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)گورنمنٹ مڈ ل سکول آدھ پلائی میں طلبہ کاسہ ماہی امتحان بخیروخوبی اختتام پذیر ہوگیاامتحان 23مئی کوشروع کیاگیااور29مئی کواختتام پذیرہوگیاامتحان کے بروقت انعقاد اورنتائج کی تیاری اورطلبہ میں رزلٹ کارڈز کی تقسیم پرصدر معلم حاجی اخلاق احمددانش نے شعبہ امتحان کی شاندارکارکردگی پرکنٹرولرامتحانات مدرس یاسرعرفات اورجملہ اساتذہ اللہ دتہ بسمل محمدحنیف عرفان الحق محمدفرقان رفیق حیدرعلی علی اکبرابرارحسین اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیااورانہیں مبارک بادپیش کی اورکہاکہ ا سا تذہ نے عیدالفطر اورموسم گرماکی تعطیلات سے قبل اورماہ صیام کے باوجود امتحان کے بروقت انعقادنتائج کی تیاری اوررزلٹ کارڈز کی تقسیم شاندار کارکردگی کااظہار ہے صدرمعلم نے طلبہ کو بھی شاباش دی کہ انہوں نے ایک روز کے اندر رزلٹ کارڈز پراپنے والدین سے دستخط کروا کے اچھی حالت میں کارڈز کی واپس کرنے کی ذمہ داری ا چھے طریقہ سے انجام دی انہوں نے کہاگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کاجملہ سٹاف اپنے فرائض منصبی جذبہ فرض شناسی لگن اورمحنت سے ادا کررہاہے سکول کے واحدسٹاف ممبرمحمدشہزاد نائب قاصد کی کارکردگی شاندار ہے محنتی اورباصلاحیت ملازم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار سہ ماہی امتحان کے نتائج کے اعلان اوررزلٹ کارڈز کی طلبہ میں تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے کنٹرولرامتحانات یاسر عرفات اللہ دتہ بسمل محمدحنیف علی اکبر مدرسین نے بھی خطاب کیا


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی کے صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش اورجونیئرمدرس چودھری اللہ د تہ بسمل نے کہاہے کہ خطابت انبیاء کرام کی وراثت ہے انبیاء کرام نے اللہ تبارک وتعالی کاپیغام خطابت کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا فن خطابت ایک ہنر بھی ہے مقرر کے لئے خوش گفتاری اورخوش خلقی بہت ضروری خوبیاں ہیں ایک اچھامقرربننے کے لئے ان کواپنانابہت ہی ضروری ہے انسان زبان سے بہت دشمن پیداکرتاہے زبا ن کے استعمال میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے مقرر میں بھی زبان کے لئے استعمال میں احتیاط ضروری ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام منعقدہ ماہانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ارمان علی متعلم جماعت ہشتم نے انجام دیے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیاجماعت ششم کے طالب علم حیدر علی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی حبیب الرحمن متعلم جماعت ششم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔ حیدرعلی جماعت ششم حبیب الرحمن جماعت ششم محمدعبیدجماعت ہفتم ارمان علی جماعت ہشتم حسن عابدجماعت دوم محمدارمان جماعت دوم ارسلان احسن حسنین اورمنیب الرحمن جماعت سوم نے تقریر یں کیں ملی نغمے پیش کیے لطیفے بھی پیش کیے تقریب سے مدرس علی اکبرانچارج بزم ادب نے بھی خطاب کیا صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش نے بزم ادب کے زیراہتمام منعقدہ تقریبات میں حصہ لینے والے طلبہ کومبار کباد پیش کی اوردیگرطلبہ کوہدایت کی کہ وہ بھی بزم ادب کی تقریبات میں ذوق شوق کے ساتھ بڑ ھ چڑھ کرحصہ لیں

Show More

Related Articles

Back to top button