DailyNews
Rawalpindi; CDA to restart on development projects
سی ڈی اے نے مختلف سیکٹروں میں تعطل کے شکار ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
سی ڈی اے نے مختلف سیکٹروں میں تعطل کے شکار ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت ڈی ڈبلیو پی کے 44ویں اجلاس میں سیکٹر ای 12‘ آئی 14اور آئی 15میں ترقیاتی کاموں کیلئے پی سی ون کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ مختلف شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے پل تعمیر کرنیکی بھی منظوری دی گئی۔ پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے مزید دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔فیصل ایونیو، جی سیون‘ جی ایٹ‘ جناح ایونیو‘ جی نائن‘ ایف نائن میں بالمقابل مہران گیٹ، ایف نائن پارک اور کشمیر ہائی وے نزد سی ڈی اے ہفتہ وار بازار پر پیدل چلنے والوں کیلئے پل تعمیر کئے جائینگے۔ سیکٹر ای بارہ چار دہائی قبل کھولا گیا تھا جہاں ترقیاتی کام تعطل کا شکار رہا۔ کم آمدنی والوں کیلئے کھولا گیا سیکٹر آئی 15اور آئی 14کا کچھ عصہ بھی عدم توجہ کا شکار رہا۔