کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایم سی کلر سیداں کی حدود میں واقع منگال واٹر سپلائی اسکیم گزشتہ دو ہفتوں سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پانی کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے واٹر سپلائی اسکیم کیلئے نصب ٹرانسفارمر جل گیا تھا جس کے بعد ابھی تک نیا ٹرانسفارمر نصب نہ ہونے کی وجہ سے صارفین دور دراز کنوؤں سے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔شدید گرمی میں بھی روزے دار پانی کے حصول میں مارے مارے پھر رہے ہیں آب نوشی سکیم مقامی کمیٹی چلاتی ہے جو ماضی میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے ٹرانسفارمر تبدیل کر الیا کرتی تھی مگر اس بار ایسا نہ ہو سکا اور واٹر سپلائی سکیم ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بند پڑی ہے۔
Kallar Syedan ; Public are very concerned as village Mangal has been without water supply for past two weeks. The supply was shut after lightning struck electricity transformer knocking out the supply. Despite month of Ramadhan the local authorities have failed to replace the transformer.
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو منظم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا, انجینئر قمرالاسلام راجہ
Honourable youngster will be brought forward at PML-N Youth wing, Engineer Qamar Ul Islam Raja
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو منظم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور ہر گاؤں اور ہر بستی سے مستعد اور مخلص نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ یوتھ ونگ کے عہدوں کا معیار گلے کے ہار اور فوٹوسیشن نہیں بلکہ انکے متعلقہ پولنگ سٹیشن پر کارکردگی ہوگی۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے سینئر رہنماؤں سے کہا کہ قیادت کی ہدایات کے عین مطابق ہر علاقہ سے مخلص اور کام کرنے والے نوجوانوں کو آگے لائیں۔ انہوں نے این اے 59 اور پی پی 10 کے لیگی نوجوانوں کو اپنی ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھنے والے تمام نوجوان اپنے نام،گاؤں اور یونین کونسل کے نام اور اپنے موبائل ٹیلی فون نمبر ان کے فیس بک اکاؤنٹ میں ان با کس کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گاؤں، یونین کونسل، تحصیل کونسل وارڈ، پی پی10، پی پی14 اور این اے 59کو بنیاد بنا کر ہر سطح پر یوتھ ونگ کو منظم کیا جائے گا۔
عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس میں مغربی ممالک کے منافقانہ کردار کو بے نقاب کیا
Imran Khan praised at IOC by Mukhtar Mughal
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس میں مغربی ممالک کے منافقانہ کردار کو بے نقاب کیا ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد باریاں لگانے والوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں انہی کی وجہ سے ملک آج مسائل کی آماجگا ہ بنا ہوا ہے ملک کو درپیش مسائل کی وجہ پی ٹی آئی نہیں اپوزیشن جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ٹیکسوں کا عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
حکومت نے عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے
PPP deplore fuel price increase
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ماضی میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ قرار دیتی رہی مگر اس بار تو عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم تھیں مگر پاکستان کے سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافہ کر کے مہنگائی کا سونامی بھرپا کیا ہے۔پی ٹی آئی جس سونامی کا تسلسل سے ذکر کرتی رہی وہ آج سامنے آ رہا ہے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے گھی دالیں چینی اور آٹا عام افراد کی پہنچ سے باہر نکل رہے ہیں اور آنے والے وقت میں ملک میں غریبوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گا اور اس سے مختلف جرائم بھی بڑھیں گے۔عمران خان نے گزشتہ ایک برس میں لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا او ر اب انہیں بھکاری بنانے کی سبیلیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے واضع کیا کہ اگر عید کے فوری بعد عمران خان کی حکومت کی رخصتی یقینی نہ بنائی گئی تو ملکی وحدت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
یوم تکبیر جہاں پاکستانی قوم کیلئے بے مثال جرات اور بہادری کی علامت کا دن ہے
Youm e Pakistan is proud day for the nation, Ch Zain Al Abdeen Abbass
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستانی تاریخ کا یاد گار دن ہے جو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر جہاں پاکستانی قوم کیلئے بے مثال جرات اور بہادری کی علامت کا دن ہے وہاں پاکستان کے دشمنوں اور بد خواہوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام بھی عبرت ناک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج سے 21 برس قبل ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے اقتصادی پابندیوں کی دھمکیوں اور دوسری طرف دھماکے نہ کرنے کے عوض اربوں ڈالرز کی پیشکش کے باوجود 28 مئی 1998میں بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو بھر پور جواب دے دیا دھماکے کر کے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے کے اعلان کا دن ہے۔