DailyNews

Chakswari, AJK; Imam congratulated in Boha Kallan Masjid along with rest of the country on completing reciting of the Quran at Namaz e Travee

مسجدفیضان مدینہ نئی آباد ی بوعہ کیپٹن محمدسلیم میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر منعقدہ محفل

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیا کو آرڈی نیٹرچودھری اللہ دتہ بسمل نے کہاہے کہ قرآن کریم اللہ تعالٰی کاکلام ہے اس پراسلام اوراحکام اسلام کادارومدار ہے۔ قرآن پاک کی تلاوت کرنااس کے معنی ومفہوم کوسمجھنااس کے معانی ومطالب میں غوروفکر آدمی کوخداکامقرب بناتااوراسکی دنیاوآخرت سنورتاہے۔حضو رنبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ تم میں بہتر وہ شخص ہے جوقرآ ن سیکھے اورسکھائے۔قرآن وہ عظیم کتاب ہے جس کادیکھناثواب چھوناثواب پڑھناثواب اورسمجھناموجب نجات ہے۔جوشخص قرآن پاک کاایک حرف پڑھے گا اس کوایک نیکی ملے گی جودس کے برابر ہوگی۔ جس نے قرآن پڑھااورجوکچھ اس میں ہے اس پرعمل کیااس کے والدین کوقیامت کے دن تاج پہنایاجائے گاجسکی روشنی سور ج سے اچھی ہے۔جس نے قرآن پڑھااوراس کویادکیااوراس کے حلال کوحلال کوسمجھااورحرام کوحرام جانااس کے گھروالوں میں سے دس شخصوں کے بارے میں اللہ تعالٰی اسکی شفاعت قبول فرمائے گاجن پرجہنم واجب ہوچکاتھا۔ رمضان المبارک عظیم ترین مہینہ ہے اس میں رحمتوں کی بے بہابارش ہوتی ہے۔ نیکی کرنے کااجربیش بہاملتاہے اورہرلمحہ رحمت کے فرشتے نازل ہوتے رہتے ہیں جوروزہ دار کے لئے دعائے خیر کرتے ہیں۔اس مہینے میں سرکش شیاطین کوجکڑدیاجاتاہے اورپھر گناہوں کی بخشش بھی بہت زیادہ کی جاتی ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ انسان جواس ماہ مقدس کی فیوض وبرکات سے استفادہ کرتے ہیں اوراپنے گناہوں کوبخشوالیتے ہیں۔ ان خیالات کاانہو ں نے مسجدفیضان مدینہ نئی آباد ی بوعہ کیپٹن محمدسلیم میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔محفل پاک سے صوبیدار(ر) محمدرشید ٹھیکیدارمحمدداود خان عبدالقیوم اورحافظ شہریاربسمل نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء محفل نے چودھری محمداعجاز اوران کے خاندان کو مسجدکی تعمیر اوراس میں دینی تعلیم کے آغاز اوردینی وفلاحی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔صوبیدارمحمدحسین مرحوم حاجی محمدصادق مرحوم کیپٹن محمدسلیم مرحوم حاجی محمدخلیل مرحوم حاجی محمداقبال مرحوم محمدخالد مرحوم سمیت تمام فوت شدگان کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی۔ محفل کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیا۔ حافظ شہریاربسمل نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی شرکاء محفل نے حافظ شہریار بسمل اور حافظ محمدمحفوظ کوقرآن پاک سنانے اورسننے کی سعادت حاصل کرنے پرمبار کبادپیش کی


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری نے نئی آبادی بوعہ کلاں رئیس آباد کے ساجدمحمود کے چھوٹے بھائی واجدمحمود کی المناک حادثاتی موت پرگہرے رنج والم کااظہارکیاسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈپٹی کسٹوڈین میرپورچودھری محمدخلیق الزمان پرنسپل محمداحتشام الرحمان چوہان حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی چودھری محمدیاسین نگیال اورراجہ سہیل کیانی نے ساجدمحمودکے چھوٹے بھائی واجدمحمود کی المناک حادثاتی موت پرگہرے رنج والم کااظہارکیاسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چودھری منیر اخترآف ڈھانگری بہادر خواجہ محمداحتشام ڈومال حاجی میاں محمدمسعود بٹالہ چودھری محمداکرم چیمہ حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظور حسین نے ساجدمحمودکے چھوٹے بھائی واجدمحمود کی المناک حادثاتی موت پرگہرے رنج والم کااظہارکیاسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے نئی آبادی بوعہ کلاں رئیس آباد کے ساجدمحمود کے چھوٹے بھائی واجدمحمود کی المناک حادثاتی موت پرگہرے رنج والم کااظہارکیاسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button