GujarKhan
Chak Bale Khan; Police accused of misusing powers
بری طور پر گاڑی لینے کے لئے درج کی جانے والی ناحق ٖFIRکو نہ صرف یہ کہ خارج کیا جائے بلکہ ان نوسر بازوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے
چک بیلی خان(نامہ نگار) سہالہ پولیس نے اختیارات کے ناجائز استعمال کی انتہا کرتے ہوئے قسطوں پر گاڑی لینے والے کی مدعیت میں گاڑی کے اصل مالک کے خلاف نہ صرف یہ کہFIRکاٹ دی بلکہ اصل مالک کے بھائی کو مسلسل سات روز تک پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا چک بیلی خان کے رہائشی انتصار علی نے بتایا کہاس نے ایک گاڑی نمبرRIS1599کلر سفید ماڈل 2007ٹیوٹابکسا تنزیل اصغر ولد دبیر حسین کو فروخت کی تھی جس نے قسطیں ادا کرنا بند کریں پولیس چوکی چک بیلی خان پر باقاعدہ درخواست بھی دی گئی اور گاڑی کو حسبِ معاہدہ اپنی تحویل میں لے لیا بعد ازاں انھیں مختلف نمبروں سے منصور، محمد دین، امتیاز اور دانش نامی لوگوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ان کے متعلق بھی پولیس چوکی چک بیلی خان کو درخواست دی گئی لیکن انھوں نے سہالہ پولیس سے مل کر دفعہ382کے تحت نہ صرف ناحقFIRنمبر165/2019درج کروا دی بلکہ اس کے چھوٹے بھائی انوارالحق کو چک بیلی خان کے بھرے بازار سے اٹھا کر تھانہ سہالہ لے گئے اور سات روز تک تشدد کرتے رہے اور زبر دستی گاڑی و کاغذات حوالے کرنے کا کہتے رہے معاملہ کو سلجھانے کے لئے چک بیلی خان کے نمبردار چوہدری مسعود احمد اور چک بیلی خان کے سابق کونسلر عبدالقیوم گجر تھانہ سہالہ گئے تو پولیس نے انھیں بھی پابند کر لیا اورFIRمیں شامل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اب بھی انھوں نے 22/23افراد نا معلوم حوالہ سے درج کئے ہوئے ہیں اور جو بھی معاملہ کے حل کے لئے تھانے جاتا ہے انھیں FIRمیں شامل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں گاڑی کے مالک انتصار علی نے آئی جی اسلام آباد اور وزیرِ اعظم پاکستان جناب عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اس سے جبری طور پر گاڑی لینے کے لئے درج کی جانے والی ناحق ٖFIRکو نہ صرف یہ کہ خارج کیا جائے بلکہ ان نوسر بازوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔