DailyNews
Rawalpindi; Demands to ban smoking vehicles being banned entering capital
اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی کا مطالبہ

شہریوں نے اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی میںروز بروز تیزرفتاری سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایکسپریس ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کی اکثریت دھواں دیتی ہے جو نہ صرف ماحول کو خراب کر رہا ہے بلکہ انسانی زندگی کیلئے بھی یہ دھواں انتہائی مہلک اور مضر ہے۔ عوام نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ دھواں چھوڑنے والی ہر طرح کی ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ فی الفور بند کرایا جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک آئی جے پی روڈ سے گزرتی ہوئی براستہ ایکسپریس وے روات کی جانب جاتی ہے۔ اس روٹ کے گردو نواح میں گاڑیوں کے دھوئیں کی وجہ سے لوگوں کی رہائش مشکل ہو چکی ہے اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔