
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مخبر کی اطلاع پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے چھاپہ مار 35عدد بوتل شراب، ایک کلاشنکوف اور10روند سمیت ملز م کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز پولیس تھانہ کہوٹہ کے اے ایس پی سعود خان،ایس ایچ اوتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار نے ہمراہ ایس آئی سردار عنصر محمود، کانسیٹبل سہیل کیانی اور دیگر چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ اپنے مخبر کے خاص کی اطلا ع پرچھاپہ مار کر یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں سنگھوٹ ستیاں کے رہائشی شکیل احمد ولد عبد الطیف ستی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 35عدد بوتل شراب، ایک کلاشنکوف اور10روند بھی برآمد کر لیے۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملز م کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سید نجم الحسن نقوی اور راشد مبارک عباسی کی ملاقات
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with Syed Najam Ul Hassan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سید نجم الحسن نقوی اور راشد مبارک عباسی کی ملاقات۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔شاہد خاقان عباسی نے مشکل سے مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ وفا ء کی لاج نبھائی جس کا نتیجہ آج وہ پارٹی کے ایک عہدئے پر فائز ہوئے ہیں۔ہم اپنے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوایک مرتبہ پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نجم الحسن نقوی آف ڈیر مشتاق شاہ اور راشد مبارک عباسی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا۔




