DailyNews

Chakswari; Wajid Hussain passed away in village Boha Kallan

بوعہ کلاں کے محمدمالک مرحوم کے فرزنداورساجدحسین کے بھائی واجدحسین کوآہوں سسکیوں اوراشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان سپرد خاک کیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بوعہ کلاں کے محمدمالک مرحوم کے فرزنداورساجدحسین کے بھائی واجدحسین کوآہوں سسکیوں اوراشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان سپرد خاک کیاگیاجوگزشتہ جمعرات کی صبح ٹریکٹرکے المناک حادثہ میں اللہ کوپیارے ہوگئے تھے واجدحسین نئی آبادی بوعہ کلاں اپنے گھرسے گزشتہ جمعرات کی صبح ٹریکٹرپرسوارہوکرگھرسے نکلا ٹریکٹربے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگرا واجدحسین نے اپنی جان بچانے کے لئے ٹریکٹرسے چھلانک لگادی مگروہ شدیدزخمی ہوگیااورزخموں کوتاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واجدحسین کی اس حادثاتی موت پرپورے علاقہ کی فضاسوگوار ہوگئی اورمرحوم کے گھرکہرام مچ گیاسوگوار خاندان غم سے نڈھال ہوگیا واجدحسین کی المناک حادثاتی موت خاندان کے لئے بہت بڑاصدمہ ہے عوام علاقہ نے گہرے رنج والم کااظہار کیااوردعاکی کہ اللہ تعالی اس عظیم صدمہ پرسوگوار خاندان کوصبرجمیل عطاکرے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مرحوم کے درجات بلندکرے اورجنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے مرحوم کی نمازجنازہ رئیس آباد بوعہ میں اداکی گئی نمازجنازہ میں تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button