سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے گئے 68پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق منگل کی سہ پہرسعودی ائرلائن کی پروازایس وی 722کے ذریعے 68پاکستانی ڈی پورٹیزنیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔ان افرادکے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ غیرقانونی طورپرسعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم تھے جنہیں سعودی حکام نے واپس وطن بھجوادیا۔