DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Legendry Master Munshi Abdul Khaliq of Choa high school passed away.

ریٹائرڈ مدرس منشی عبدالخالق انتقال کر گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کے والد محترم ریٹائرڈ مدرس منشی عبدالخالق انتقال کر گئے نماز جنازہ مرحوم کے فرزند طاہر محمود بھٹی نے چوآخالصہ میں پڑھائی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، محمد ظریف راجا، سید راحت علی شاہ، راجہ ندیم احمد، راجہ پرویز اختر قادری،حبیب بھٹی، صوبیدار میجر عبدالرزاق، یاسر بشیر راجہ، شیخ محمد حنیف، چوہدری توقیر اسلم، عابد زاہدی،احسان الحق قریشی،ارشد محمود بھٹی،نمبردار اسد عزیز، بابو محمد عارف، راجہ داؤد اکبر، قاضی سہیل افتخار،چوہدری غلام شبیر، سرفراز جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Legendry Master Munshi Abdul Khaliq has sadly passed away in Mohalla Akbri, Choa Khalsa, he spent most of his teaching career at Government higher secondary school, Choa Khalsa in the golden age of the school. namaz e janaza was performed with large number of public in Mohalla Akbri.


معروف قانون دان راجہ محمد عربی ایڈووکیٹ کو ڈھوک وصلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Raja M Arbi advocate passed away in Dhok Wasla

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف قانون دان راجہ محمد عربی ایڈووکیٹ کو ڈھوک وصلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد رمضان، ملک شیر افگن، چوہدری توقیر اسلم، صلاح الدین کیانی، شیر افگن قریشی، سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، نعمان ظفر بھٹی، محبوب حسین چوہان، چوہدری شوکت علی، راجہ طارق اور دیگر نے شرکت کی۔


روات پولیس زیادتی کیس کا یو ٹرن، متاثرہ لڑکی نے واقعے سے انکار کر دیا

Girl who accused Rawat police officers of rape, denies rape in a u turn

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات پولیس زیادتی کیس کا یو ٹرن، متاثرہ لڑکی نے واقعے سے انکار کر دیا۔ مسماۃ رفیعہ اعظم نے علاقہ مجسٹریٹ کو بیان دیتے ہوئے روات پولیس کے تینوں اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ تینوں ملازمین میرے مجرم نہیں ہیں اور نہ ہی میں نے ان کو اپنی ابتدائی درخواست میں نا مزد کیا تھا بلکہ اس کے لیے تفتیشی افسر نے مجھ پر دباؤ ڈالا اور کہا کہ ان تینوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کراؤ۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس پر میڈیا این جی اوز کا بھی دباؤ تھا جس پر اس نے ان پولیس ملازمین اور ان کے ایک ساتھی کو مقدمے میں پھنسایا خاتون نے دفعہ164کا بیان دوبارہ ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ادھر ایس ایس او راجہ اعزاز عظیم نے عدالت کو بتایا کہ 25جولائی کو ہونے والی کیس کی سماعت میں مدعیہ نے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ تینوں پولیس اہلکاران نے مجھے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ لڑکی نے پولیس اہلکاروں سے مبینہ طور پر بیس لاکھ کے عوض کیس واپس لیا ہے یاد رہے کہ خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ رات دو بجے بحریہ فیز 8میں گھوم رہی تھی کہ پولیس ملازمین نے اسے گاڑی سے نیچے اتروا لیا اور پھر میرے ساتھ باری باری زیادتی کی یہ میرے جسم پر کاٹتے بھی رہے جس کے نشانات موجود ہیں اور ملزمان پولیس اہلکار محمد نصیر،راشد منہاس، محمد عظیم اور ان کا ساتھی عامر ملزمان ہیں۔


یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب

Youm e takbeer function held in Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہم نے آج اسے جیل میں ڈال کر اسے عبرت کا مقام بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،یوتھ ونگ کے رہنما شیخ حسن سرائیکی، شیخ توقیر نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس نواز شریف نے ملک کو دہشتگردی سے نجات دلائی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی کیا موٹر ویز اور میٹر وز بنائیں اسے ہم نے آج ایک سازش کے زریعے جیل میں ڈال کر ملک کی معشیت کا بیڑا تباہ کر دیا ہے۔ تبدیلی کے نام پر مہنگائی کا سونامی لانے والے آج اقتدار میں ہیں یہ اقتدار انہیں عوام نے نہیں کسی اور نے دیا ہے عید الفطر کے بعد اس سلیکٹڈ وزیر اعظم کے خلاف تحریک کا آغاز کیا جائے گا اس موقع پر حاجی اخلاق حسین، چوہدری شازم، محمد نصیب جنجوعہ، جنید ربانی، ساجد محموداور منگا بھی موجود تھے۔


ڈمپر کی ٹکر سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی

Dumper truck breaks live electricity cables in accident in Mureed Chauk

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ڈمپر کی ٹکر سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی نظام درہم برہم یہ واقعہ بدھ کی دوپہر کو مرید چوک میں پیش آیا جہاں ڈمپر نے بجلی کی مین لائن کی تارین توڑ دیں جس سے بجلی کا کھمبا بھی ٹیڑھا ہو گیا اور بجلی کی فراہمی گھنٹوں متاثر رہی صارفین نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


زمین کے تنازع پر پانچ افراد نے چچا بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

Land dispute in Baghjamiri leads to two men being beaten

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)زمین کے تنازع پر پانچ افراد نے چچا بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ آشان قدیر سکنہ باغ جمیری نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مضروبی حالت میں بیان دیا کہ گزشتہ روز گیارہ بجے دن،میں اپنے چچا طاہر کے ہمراہ زمینوں پر جا رہا تھا کہ اسی دوران مسمیان طارق،شکیل اور خلیل پسران صادق مسلح ڈنڈے اور محمد افسر مسلح 30 بور پسٹل اپنے بیٹے کے ساتھ اچانک سامنے آ گئے اور محمد افسرنے ہوائی فائر کرتے ہوئے للکارا دیا کہ یہ دونوں زندہ بچ کر نہ جائیں جس پر طارق نے وار ڈنڈا کیا جو میرے سامنے سر پر لگا جبکہ خلیل نے طاہر کے سر پر ڈنڈا ماراجس سے ہم دونوں زخمی ہو کر گر پڑے۔اسی اثناء میں غلام حسین اور عابد حسین موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بڑی مشکل سے ہماری جان بخشی کروائی۔وجہ عناد زمین کا تنازع ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button